کو زندہ دفن کردیا! پولیس نے مُلزَم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابِق مُلزَم کے گھر چھٹی بیٹی پیداہوئی تھی۔ظالم باپ کاکہنا ہے کہ اس کی بیٹی بدصورت تھی ،اس کا چہرہ بگڑا ہوا تھا جس پر اس نے ڈاکٹرسے بچّی کو زہریلا انجکشن لگانے کو کہا، ڈاکٹر کے اِنکار پر اس نے بچّی کو زندہ دفن کر دیا۔
(روزنامہ جنگ آن لائن 14جولائی 2012 بِالتصرف)
زندہ بچّی پریشر کوکر میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دی اور۔۔۔
کشمیر کے کسی عَلاقے میں ایک شخص کی 5بچیاں تھیں اورچھٹی بار ولادت ہونے والی تھی ۔ اس نے ایک دن اپنی بیوی سے کہا کہ اگر اب کی باربھی تو نے بچّی جَنی تو میں تجھے نَومولود بچّی سمیت قتل کر دوں گا ۔ہجری سن 1426کے رَمَضانُ المبارک کی تیسری شب (8-10-2005)پھر بچّی ہی کی ولادت ہوئی ۔صُبح کے وَقت بچی کی ماں کی چیخ پکار کی پروا کئے بِغیر اس بے رحم باپ نے (مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ) اپنی پھول جیسی زندہ بچی کو اٹھا کر پریشر کُکَر میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیا !یکایک پریشر کُکر پھٹا اور ساتھ ہی خوفناک زلزلہ آگیا ، دیکھتے ہی دیکھتے وہ ظالم شخص زمین کے اندر دھنس گیا ۔بچی کی ماں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور غالِباً اِسی کے ذَرِیعے اس دردناک قصے کا انکشاف ہوا ۔ اِس زلزلے میں ایک اطِّلاع کے مطابق دو لاکھ سے زائد افراد فوت ہوئے۔
اللہ چاہے تو بیٹا دے یا بیٹی یا کچھ نہ دے
اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اسلام نے بیٹی کو عَظَمت بخشی اور اس کا وقار بُلند کیا ہے، مسلمان اللہ عَزَّوَجَلَّ کا عاجز بندہ اور اس کے احکام کا پابند ہوتا ہے ، بیٹا ملے یا بیٹی یا بے اولاد رہے ہر حال میں