پانچ لرزہ خیز وارداتیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے ’’بیٹی ‘‘ کو زندہ دفن کر دینے کے تعلُّق سے دَورِ جہالت کی جھلکیاں مُلاحَظہ کیں۔ افسوس ! ایک بار پھر بعض لوگ اسلامی تعلیمات بُھلا دینے کے باعِث بیٹی کی ولادت کو بُرا سمجھنے اور بے رَحْمی کا مُظاہرہ کرنے لگے ہیں۔جس کی بِنا پر آئے دن قتل و غارت گری کی وارِداتیں ہو رہی ہیں ، نیٹ پر دی ہوئی 5 لرزہ خیز وارداتیں بِالتَّصرف پیش کی جاتی ہیں : {۱} مَعَاذَاللہ زمانۂ جاہِلیَّت کی یاد تازہ ہو گئی، چھٹی بیٹی کی پیدائش پر ظالم باپ نے 10دن کی بچی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا، اِحتجاج پر بیوی کو بھی سوتے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا،مُلزَم کو گرفتار کر لیا گیا {۲} چند ہفتے پہلے ایک شخص نے بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو آگ لگا کر مار دیا تھا{۳} جولائی میں بیٹی کی پیدائش پر25 سالہ بیوی کو شوہر اور سسرالیوں نے زندہ جلا دیا تھا {۴} مجازی عشق کی بنیاد پر دونوں میں لو میرج ہو گیا۔ اللہ تَعَالٰی نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں دیں۔ کچھ عرصے بعد تیسری بیٹی کی ولادت ہوئی، اس پر آگ بگولہ ہو کر بے وُقوف شوہر نے بیوی کواس بے دردی سے مارا کہ وہ بے ہوش ہو گئی اور اسپتال پہنچ کر بے چاری نے دم توڑ دیا{۵}ایک دن کی بچّی کو زندہ دفن کر دیا: پنچاب (پاکستان ) کے ایک دِیہاتی عَلاقے میں بے رَحْم باپ نے ایک دن کی بچّی