Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
28 - 32
40دن تک پڑھے، روزانہ ایک ہی وَقت اورایک ہی مقام پر پڑھے تو زیادہ بہتر ہے۔ ربُّ العزّت کی رَحمت سے حَمْل کی حفاظت ہو گی{۲۱} لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ 55بار لکھ کر تعویذ بنا کر حامِلہ کو پہنادیجئے، ربُّ العزّت کی رَحمت سے حَمْل کی بھی حفاظت ہو گی اور مَدَنی مُنّا یا مَدَنی مُنّی بھی آفات و بلیّات سے محفوظ رہیں گے{۲۲}یَا اَللہُ 1001بار لکھ کر تعویذ بنا کر شروعِ حَمل میں 40 روز تک حامِلہ کے باندھ دیجئے پھر کھول کر نویں مہینے دوبارہ پہنا دیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حمل محفوظ رہے گا اورتندرست مَدَنی مُنّی یا مَدَنی مُنّا پیدا ہو گا، اب کھول کرمَدَنی مُنّی یا مَدَنی مُنّے کو پہنا دیجئے{۲۳}یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ111 بار بال پوائنٹ سے کاغذ پر لکھ کر حمل ٹھہرنے کے بعد عورت اپنے پیٹ پر باندھ لے اور بچّے کی ولادت تک باندھے رہے، اِنْ شَآءَ اللہ الْعَزیِز صحّت مند مَدَنی مُنّا پیداہو گا ۔ (حامِلہ نہ لکھ سکے تو کوئی بھی لکھ کر دے سکتا ہے)
چھاتی پر ورم کے 2روحانی علاج
{۲۴} سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص،سُوْرَۃُ الْفَلَق،سُوْرَۃُ النَّاسدس دس بار پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وَرَم (یعنی سُوجن) سے نجات مل جائے گی۔
{۲۵}{ وَ اِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیۡنِ ﴿۪ۙ۸۰﴾ }۱؎{قُلْ ہُوَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ہُدًی وَّ شِفَآءٌ ؕ } ۲؎  دودھ آنے کی جگہ سُوج گئی ہو تو عورت یہ آیاتِ مبارَکہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے سُوجی ہوئی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ۱    پ۱۹، الشعراء:۸۰   ۲؎  پ۲۴، حٰمٓ السجدۃ:۴۴