Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
29 - 32
جگہ پر پھیرے۔
حیض کی بیماری کے چار روحانی علاج
{۲۶} صُمٌّۢ بُکْمٌ عُمْیٌ فَہُمْ لَا یَرْجِعُوۡنَ﴿ۙ۱۸﴾ اگر حیض کا خون زیادہ مقدار میں آتا ہو تو یہ آیتِ مبارکہ لکھ کر پیٹ پر باندھی جائے{۲۷}حیض کی کمی کی بیماری ہو تو روزانہ 341 بار یہ آیتِ مبارَکہ پڑھ کر آبِ زم زم پر دم کر کے گیارہ روز تک مریض کو پلایئے۔
{۲۸}حیض کا خون زیادہ آنے کی صورت میں سات دن تک روزانہ ایک بار سُوْرَۃُ الدَّھْر پانی پر دم کر کے پلایئے۔ اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ  خون آنا بند ہو جائے گا۔ 
{۲۹}سُوْرَۃُ الْکَوْثَر  روزانہ 313بار پڑھ کر بارش کے پانی پر دم کر کے پلانا حیض زیادہ آنے کی بیماری میں بہت مفید ہے۔
ماں کے دودھ کی کمی دُور کرنے کے6روحانی علاج
{۳۰}لَآ اِلٰہَ اَلَّا اللہُ11 بارکاغذ یا پلیٹ پر لکھ کر پانی سے دھو کر اس عورت کو پلایا جائے جسے چھوٹے بچّے کو پلانے کیلئے دودھ نہ آتا ہو یابہت کم آتا ہو، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دودھ بڑھ جائے گا ، اگریہی پانی حامِلہ کو پلائیں تو اللہ تَعَالٰی کے فضل و کرم سے حَمْل محفوظ رہے گا۔
{۳۱}یَا مَتِیْنُ (اے قوَّت والے) ماں کادودھ کم ہوتویہ اسمِ پاک لکھ کرپلادیجئے  اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دودھ بڑھ جائے گا۔ جس بچّے کادودھ چُھڑادیاگیاہو اُسے کاغذپرلکھ کرپلا