اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دَرْدِ زِہ (یعنی ولادت کی تکلیف )میں آرام ملے گا، اگر بچّہ ٹیڑھا ہوا تو وہ بھی سیدھا ہو جائے گا۔ اللہ تعالٰی نے چاہا تو آپریشن کا خطرہ بھی ٹل جائے گا۔(مُدتِ علاج : تا حصولِ مُراد) {۱۸}حامِلہ روزانہ سُوْرَۃُ مَرْیَمَ کی تلاوت کرے گی تو اِس کی برکتیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خود ہی دیکھ لے گی ۔ دردِ زہ میں راحت اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے ولادت میں سہولت ہو گی{۱۹}یَا قَوِیُّ 100بارپڑھ کر حامِلہ اپنے پیٹ پر دم کرتی رہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بچّہ سیدھا ہو جا ئے گا اور آپریشن کی ضرورت نہ رہے گی۔
ولادت میں آسانی کا دیسی علاج:حامِلہ کو نویں مہینے کے شروع میں مناسب مقدار میں گائے کے دودھ میں جو کہ خود نکلوایا ہوا ہو بازاری نہ ہو،پانچ عدد منقّے( بیج نکال کر) اور دس قطرے بادام کا تیل(ALMOND OIL)ڈال کر روزانہ شام کو پلایئے ، اگر بادام کاتیل نہ ملے تو گائے کے نیم گرم دودھ میں گائے کاگھی ملا کر پی لے اور اگر گائے کا دودھ نہ ملے تو بھینس یا بکری کاخالص دودھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اِس طرح کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ قبض نہیں ہو گی نیز گھبراہٹ، جی متلانے ، اعصابی کھچاؤ اور ٹانگوں کے درد سے بھی بچت رہے گی، اِنْ شَآءَ اللہ بغیر آپریشن کے ولادت ہو جائے گی۔ اس علاج سے بلڈپریشر بڑھنے کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ اگر حاملہ کو بلڈ پریشر ہوا بھی تو اس علاج سے اِنْ شَآءَ اللہ فائدہ ہو جائے گا۔
کچّا حَمْل گرنے کے 4روحانی علاج
{۲۰}حَمْل ٹھہرنے کے بعد یَا حَیُّ یَا حَافِظُ یَا مُصَوِّرُ 1100بار روزانہ