Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
26 - 32
آیتِ مبارکہ:رَبِّ لَا تَذَرۡنِیۡ فَرۡدًا  وَّ  اَنۡتَ  خَیۡرُ  الۡوٰرِثِیۡنَ﴿ۚۖ۸۹﴾ (پ۱۷،الانبیاء:۸۹) پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیٹے کی نعمت ملے گی{۱۴}میاں بیوی دونوں روزانہ 101بار سُوْرَۃُ الْکَوْثَر پڑھیں ، اِنْ شَآءَ اللہ جلد ہی بیٹے کے ماں باپ بن جائیں گے۔
ولادت میں آسانی کے 5 روحانی علاج
     {۱۵} دردِ زہ (یعنی بچّے کی ولادت کے درد )  میں اگر زیادہ تکلیف ہو تو عور ت مہرنُبُوَّت شریف کا عکس (یعنی فوٹو ) اورنعلِ پاک کانقش مُٹّھی میں داب لے یا بازو پر باندھ لے، جب تک ستْر ڈھکا ہویَا اَللہُ کا وِرْد کرتی رہے، اگر لیٹی ہوئی ہو تو وِرْد کرنے کے دَوران پاؤں سَمیٹے رہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چند مِنَٹ میں ولادت ہو جائے گی{۱۶}یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ111بار(اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف ) پڑھ کر دردِ زہ( یعنی بچے کی ولادت کے درد) میں مبتلا خاتون کے پیٹ اور کمر پر دم کرنے یا لکھ کر باندھنے سے ربُّ العزّت کی عنایت سے دردِ زہ یعنی زَچگی کے دَرد میں راحت اور ولادت میں سہولت حاصل ہو گی۔
{۱۷} سُوْرَۃُ الْاِنْشِقَاق کی ابتِدائی پانچ آیات (اِذَا السَّمَآءُ انۡشَقَّتْ ۙ﴿۱﴾ وَ اَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتْ ۙ﴿۲﴾ وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ﴿ۙ۳﴾ وَ اَلْقَتْ مَا فِیۡہَا وَ تَخَلَّتْ ۙ﴿۴﴾ وَ اَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتْ ؕ﴿۵﴾)تین بار (اوّل آخِر تین مرتبہ دُرود شریف) ہر بار شروع میںبِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِط پڑھ لیجئے پھر پانی پر دَم کرکے پی لیجئے، وقتاً فوقتاً ان آیاتِ مبارَکہ کا وِرْد کیجئے۔ اسلامی بہن نہ پڑھ سکے تو کوئی اور پڑھ کر دم کرکے پلا سکتا ہے۔