Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
25 - 32
کے آثار ظاہِر ہوں تو گھر کی پکائی ہوئی سفید میٹھی چیز (مَثَلاً میٹھے سفید چاول ) پر سرکارِ بغداد حُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ،حضرت سیِّدُناشیخ محمد افضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور سَیِّدُنا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  کی فاتحہ دلائیے اور عورت دو رَکعَت نَفل ادا کرے پھر کھڑے ہو کر بغدادشریف کی طرف رُخ  ۱   کرکے اِس طرح عرض کرے : ’’یاغوثَ الاعظمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ! اگر میرے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو آپ کی غلامی میں دے دوں گی اور اس کا نام غلام مُحْیُ الدّین رکھوں گی۔‘‘ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ لڑکا ہی پیدا ہوگا۔جب بچّہ پیدا ہو تو غُسل دے کر کانوں میں اذان کے بعد وہ گنڈا ماں کی کمر سے کھول کر بچّے کے گلے میں پہنا دیں (چاہیں تو کپڑے کی پٹّی اُدھیڑ کر گانٹھیں لگایا ہوا اصل گنڈا بھی گلے میں ڈال سکتے ہیں ) اور بچّے کی پیدائش کے روز سے ہر سال غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نیاز کیلئے ایک روپیہ علیٰحَدہ جمع کرتے رہیں۔جب بچّہ گیارہ سال کا ہوجائے تو اِن گیارہ روپوں کی شیرینی یا مزیدجتنی چاہیں رقم ملاکر غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی نیاز کریں اور پھر اس گنڈے کو محفوظ جگہ پر دَفن کردیں {۱۲}باری کے دنوں سے فارِغ ہونے کے بعد حسبِ توفیق کچھ نہ کچھ خیرات کرے،سُوْرَۃُ التَّوْبَہ  ایک بار، اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیٹا پیدا ہو گا{۱۳}عورت ہر نماز کے بعدایک تسبیح یعنی 100باریہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱    : پاکستان کے مختلف شہروں کے فرق کے لحاظ سے پاکستان میں بغداد شریف کی سَمت مغرب سے شمال کی جانب سات یا آٹھ ڈگری پر ہے ۔ پاک وہند والے کعبہ کی طرف رخ کرنے کے بعد اگر معمولی سا سیدھے ہاتھ کو مُڑ جائیں تو بغداد شریف کی طرف منہ ہوجائے گا ۔