Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
24 - 32
{۹}حَمْل ٹھہرنے کو 3 ماہ 20  دن ہو جائیں تو مسلسل 40 دن تک روزانہ حامِلہ یہ عمل کرے: پہلے گیارہ بار دُرُود شریف پھر ہر بار بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِط کے ساتھ7بار یٰسٓ شریف پڑھے پھر آخِر میں بھی 11بار درود شریفپڑھے اور پانی پر دم کرکے پی لے (درست پڑھ سکتی ہو تو ہی یہ عمل کرے،پڑھنے کے دوران بات بالکل نہ کرے)، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نیک بیٹا عنایت ہوگا {۱۰}حامِلہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر شوہَراِس طرح کہے: ’’اِنْ کَانَ ذَکَرًا فَقَدْ سَمَّیْتُہٗ مُحَمَّدًا۔ترجمہ اگر لڑکا ہے تو میں نے اس کا نام محمَّد رکھا‘‘ (اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ لڑکا پیدا ہوگا۔اگر کہتے وقت عَرَبی عِبارت کے معنٰی ذِہن میں ہوں تو ترجَمے کے الفاظ کہنے کی ضَرورت نہیں ورنہ ترجَمے کے الفاظ بھی کہہ لیں ){۱۱}بیٹا نہ ہوتا ہو،بے اولاد ہو،کچّا حمل گرجاتا ہو یاپیدائش کے بعد بچّے فوت ہوجاتے ہوں توکچے سُوت۱؎ کے سات دھاگے عورت کو بالکل سیدھی کھڑی کر کے یا ایک دم سیدھی لٹا کر اُس کی پیشانی کے بالوں سے پاؤں کی اُنگلیوں تک ناپ لیجئے اور ساتوں دھاگے ملا کر ان پر گیارہ بار اِس طرح آیَۃُ الکُرسی شریف پڑھئے کہ ہربار ایک گِرہ لگاتے جایئے اور دَ م کرتے جایئے۔اِس گنڈے کو (حسبِ ضَرورت کپڑے کی بڑی پٹّی پر لمبائی میں رکھ کر سی لیجئے تا کہ پیٹ بڑا ہوجانے کی صورت میں بھی کام چل سکے پھر بھی اگر تنگ پڑ جائے تو کپڑے کی پٹّی میں جوڑ لگا سکتے ہیں ) عورت کی کمر پر باندھئے۔جب تک بچّہ پیدا نہ ہو جائے ہرگز نہ کھولئے یہاں تک کہ غسل کے وقت بھی جُدا مت کیجئے۔جب حَمْل
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱     : عُمُوماً کِریانے والے پُڑیا باندھنے کیلئے یہی دھاگا استِعمال کرتے ہیں۔