Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
23 - 32
’’یا خدا کرم کر‘‘کے دس حُرُوف کی نسبت سے
اولادِ نرینہ کے10 روحانی علاج
 (ہر ورد کے اوّل آخِر ایک ایک بار دُرُود شریف پڑھنا ہے)
{۵}یَا مُتَکَبِّرُ 10بار،زوجہ سے ’’مِلاپ‘‘سے قبل پڑھ لینے والا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نیک بیٹے کا باپ بنے گا{۶}حامِلہشہادت کی انگلی اپنی ناف کے گردگھماتے ہوئے یَا مَتِیْنُ 70بار پڑھے ۔ یہ عمل 40دن تک جاری رکھے، اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے فضل و کرم سے بیٹا عنایت ہو گا۔ اِس عمل میں ہر مَرَض کا علاج ہے ۔ کوئی سا بھی مریض یہ عمل کرے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا پائے۔(ناف سے کپڑا ہٹانے کی ضَرورت نہیں ، کپڑے کے اوپر ہی سے یہ عمل کرنا ہے) {۷} حَمْل شُروع ہو نے کے پہلے مہینے کسی دن صِرْف ایک بار زَوجہ کی سیدھی طرف کی پسلی پر54بارلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ لکھ دے تو  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بیٹے کا باپ بنے گا۔ (بِغیر سیاہی( ink) کے صرف شہادت کی اُنگلی سے لکھنا ہے،اعراب نہ لگائیں ،ایک بار لکھ کر اُسی پر بار بار لکھنے میں حرج نہیں ){۸}بے اولاد مرد7 نَفْل روزے رکھے اورروزانہ افطار کا وَقت جب قریب ہو تو یَا مُصَوِّرُ (21بار)پڑھے اورپانی پر دم کرکے بیوی کو پلادے(اگر بیوی بھی روزہ دار ہو تو چاہے تو اُسی پانی سے روزہ کھولے)اللہُ ربُّ العزّت کی عنایت سے نیک بیٹے کی ولادت ہو گی۔بانجھ (یعنی جسے اولاد نہ ہوتی ہو ایسی )  عورت بھی چاہے تو یہ عمل کرے اور دم کر کے اس پانی سے افطار کر لے۔ (چاہیں تو دونوں الگ الگ اوقات میں بھی یہ عمل کرسکتے ہیں )