یا رب!بطفیل مصطَفٰے مجھے ہر حال میں اپنا شکر گزار رکھ‘‘ کے
چالیس حروف کی نسبت سے 40روحانی علاج
بے اولادی کے4 روحانی علاج
(ہر ورد کے اوّل آخِر ایک ایک بار دُرُود شریف پڑھنا ہے)
{۱} ہرنَماز کے بعد 300بار بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ط پڑھنے کا معمول بنا لیجئے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ صاحِبِ اولاد ہو جائیں گے۔ (اسلامی بہن اور اسلامی بھائی دونوں پڑھ سکتے ہیں ){۲}میاں بیوی دونوں 56بارلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔ بیچ رات میں پڑھ کر ’’ملاپ‘‘ کریں تو اللہ ربُّ العزّت کی رحمت سے نیک اولادکی ولادت ہو جو کہ اپنے ماں باپ کے لئے سامانِ راحت بنے {۳}یَا اَوَّلُ41 بار روزانہ پڑھئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ صاحبِ اولاد ہو جائیں گے۔ (مدّت : 40دن) {۴}40 لونگ لے کر ہر ایک پرسُوْرَۃُ النُّوْر کی آیت نمبر 40 سات بارپڑھ کر دم کیجئے (کوئی بھی پڑھ سکتا ہے) جس دن عورت حیض سے پاک ہو، غسل کر کے اُسی دن سے روزانہ سوتے وَقت ایک لونگ کھانا شروع کرے اور اس پرپانی نہ پیے،ان 40دنوں میں شوہر کے ساتھ کم از کم ایک بار ضَرور ’’ملاپ‘‘ کرلے (زیادہ بار میں بھی حرج نہیں)، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اولاد نصیب ہو گی ۔