Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
21 - 32
تعویذ لپیٹنے میں سیدھی طرف سے پہل فرماتے تھی۞پہننے والوں کو چاہئے کہ پسینے اور پانی وغیرہ کے اثر سے بچانے کیلئے تعویذ کو موم جامہ کر لیں  (یعنی موم میں تر کئے ہوئے کپڑے کا ٹکڑا لپیٹ لیں )  یا پلاسٹک کوٹنگ کر لیں پھر کپڑے ، ریگزین یا چمڑے وغیرہ میں سی لیں ۞ سونے، چاندی یا کسی بھی دھات (METAL)کی ڈِبیہ میں تعویذ پہننا مرد کو جائز نہیں ۞ اِسی طرح دھات کی زَنجیر (METAL-CHAIN) پہننا خواہ اُس میں تعویذ ہو یا نہ ہو     مرد کیلئے گناہ ہے ۞ سونے ، چاندی اور اسٹیل وغیرہ کسی بھی دھات  (METAL)کی تختی یا کڑا جس پر کچھ لکھا ہو،یا نہ لکھا ہو ،یاچاہے اللہ  کا مبارَک نام یا کلِمۂ طیِّبہ وغیرہ کُھدائی کیا ہوا ہو اُس کاپہننا مرد کیلئے ناجائز ہے ۞ عورت سونے چاندی کی ڈِبیہ میں تعویذ پہن سکتی ہے ۞ جس برتن ، پیالے یا پلیٹ وغیرہ پر قراٰنی آیت لکھی ہو اُس کا استِعمال مکروہ ہے البتّہ بہ نیّتِ شفا اُ س میں پانی وغیرہ پی سکتے ہیں لیکن بے وُضو یا بے غسلے اور حیض و نِفاس والی عورت کوآ یت والابرتن چھونا حرام ہے۔(بہارِ شریعت ج ۱ ص ۳۲۷ ملخصاً)آیت والے برتن کاپانی کسی نابالغ بچے وغیرہ نے کسی اوربرتن میں نکال کر دیا تو ہر طرح کے مریض وغیرِمریض سبھی پی سکتے ہیں۔