’’یا شافِیَ الْاَمراض!‘‘ کے تیرہ حُروف کی نسبت
سے تعویذات کے بارے میں 13 مَدَنی پھول
۞قراٰنی آیت پڑھنے کیلئے حیض و نِفاس و جَنابت سے پاک ہونا ضرور ی ہے اور آیت کا تعویذ لکھنے میں بھی پاکی کی حالت کا اِلتِزام کرے(یعنی لازمی طور پر خیال رکھے)۔ جن پر غسل فرض نہیں وہ بے وضو بغیرچھوئے دیکھ کر یازبانی آیت پڑھ سکتے ہیں مگر بے وضو آیت کا تعویذ لکھنا ان کے لئے بھی جائز نہیں۔ اِسی طرح ان سب کو ایساتعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے مقطَّعات کی انگوٹھی حرام ہے ۞اگر آیت کا تعویذ کپڑے ، ریگزین یا چمڑے وغیرہ میں سِلا ہوا ہو تو بے غُسلوں اور بے وضو سب کیلئے اس کا چھونا ، پہننا جائز ہے ۞ تعویذ ہمیشہ اِس طرح لکھئے کہ ہر دائرے والے حَرْف کی گولائی کھلی رہے ، یعنی اِس طرح : ط، ظ، ہ،ھ، ص، ض، و، م، ف، قوغیرہ ۞آیات وغیرہ میں اِعراب (یعنی زیر ۔زبر۔ پیش وغیرہ) لگانا ضروری نہیں زپہننے کا تعویذ ہمیشہ واٹر پروف انک مَثَلاً بال پوائنٹ سے لکھئے ۞تعویذ لپیٹنے سے پہلے پڑھئے:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد نُوۡرٌ مِّنۡ نُوْرِ اللّٰہ ۞اعلیٰ حضرترحمۃ اللہ تعالٰی علیہ