Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
14 - 32
جو شخص کسی چیز کی خواہش رکھتا ہو، پھر اُ س خواہِش کو روک کر اپنے اوپرکسی اور کو ترجیح دے، تواللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے بخش دیتا ہے۔(اِحیاءُ الْعُلوم ج ۳ص۱۱۴)
دینے میں بیٹیوں سے پہل کرنے کی فضیلت
	حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالِک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، شہنشاہ ِآدم وبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ معظَّم ہے:’’جو بازار سے اپنے بچّوں کے لئے کوئی نئی چیز لائے تو وہ ان (یعنی بچّوں )پر صَدَقہ کرنے والے کی طرح ہے اور اسے چاہیے کہ بیٹیوں سے ابتِدا کرے کیونکہ اللہ تعالٰی بیٹیوں پر رحم فرماتا ہے اور جو شخص اپنی بیٹیوں پر رحمت وشفقت کرے وہ خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں رونے والے کی مثل ہے اور جو اپنی بیٹیوں کو خوش کرے اللہ تعالٰی  بروزِ قیامت اُسے خوش کرے گا ۔‘‘
(اَلْفِردَوس ج۲ص۲۶۳  حدیث۵۸۳۰)
الٹرا ساؤنڈ کا اَہَم مسئَلہ
	صدکروڑ افسوس!آج کل مسلمانوں کی ایک تعداد ’’بیٹی ‘‘ کی پیدائش کو ناپسند کرنے لگی ہے ! اور بعض ماں باپ پیٹ میں بچّہ ہے یا بچّی اِس کی معلومات کے لئے الٹراساؤنڈ بھی کروا ڈالتے ہیں !پھر رپورٹ میں بیٹی کی نشاندہی کی صورت میں بعض تو       (مَعَاذَ اللہ)حَمْل ضائع کروانے سے بھی دَریغ نہیں کرتے ۔ الٹرا ساؤنڈ کروانے کا اَہم مسئلہ ذِہن نشین فرما لیجئے: اگر مَرَض کا علاج مقصود ہے تو اُس کی تشخیص (تَشْ۔خِیْص۔یعنی پہچان) کیلئے بے پردَگی ہو رہی ہو تب بھی ماہِر طبیب کے کہنے پر عورت کسی مسلمان عورت(اور نہ ملے