خود اس کی گود میں (بچّہ) اپنی سَکَت(یعنی طاقت) سے نہ رُک سکے بلکہ اس(یعنی نمازی) کے روکنے سے تھما ہوا ہو اور اس کا بدن یا کپڑا بَقَدرِ مانِعِ نماز ناپاک ہے، تو نما زنہ ہو گی کہ یہی اسے اْٹھائے ہوئے ہے اور اگر وہ اپنی سَکَت (یعنی طاقت )سے رُکا ہوا ہے، اِس(یعنی نماز پڑھنے والے) کے روکنے کا محتاج نہیں تو نماز ہو جائے گی کہ اب یہ اسے اُٹھائے ہوئے نہیں پھر بھی بے ضرورت کراہت سے خالی نہیں اگرچہ اس کے بدن اور کپڑوں پر نَجاست بھی نہ ہو ۔
مسکین ماں کا بیٹیوں پر ایثار(حکایت)
اُمُّ الْمؤمِنینحضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں : میرے پاس ایک مسکین عورت آئی جس کے ساتھ اُس کی دو بیٹیاں بھی تھیں ، میں نے اُسے تین کھجوریں دیں۔ اُس نے ہر ایک کو ایک ایک کَھجور دی ،پھر جس کھجور کو وہ خود کھانا چاہتی تھی اُس کے دوٹکڑے کر کے وہ کھجور بھی اُن (یعنی دونوں بیٹیوں )کو کھلا دی ۔مجھے اس واقعے سے بَہُت تَعَجُّب ہوا ،میں نے نبیِّ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں اس خاتون کے ایثار کا بیان کیا توسرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اِس(ایثار) کی وجہ سے اُس عورت کے لئے جنّت واجِب کردی۔‘‘(مسلم حدیث۲۶۳۰ ص۱۴۱۵)
ایثار کا ثواب
مَا شَآءَ اللہ! ’’ایثار‘‘ کی بھی کیا بات ہے ! کاش ! ہم بھی اپنی پسند کی چیزیں ایثار کرنا سیکھ جاتے! ترغیب وتَحریص کیلئے یہ حدیثِ پاک سنئے: فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: