Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
6 - 42
 انہیں اِسْلام کی دَعْوَت دیا کرتے ۔  مَثَلًا ایک بار آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حج کے موسم میں قبیلہ بنو ثقیف کو دَعْوَتِ اِسْلَام  دی تو انہوں نے قبول کرنے سے اِنْـکَار کر دیا  مگر جب قبیلہ اَوْس و خَزْرَج کو دَعْوَتِ اِسْلَام دی تو انہوں نے لَـبَّیْك کہتے ہوئے نہ صِرف اِسْلَام قبول کیا بلکہ آپ کی نُصْرَت و تائید کا وعدہ بھی فرمایا۔ بسا اَوقات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ دیگر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی ہوتے جیسا کہ قبیلہ بَنُو ذُہْل بِن شَیْبان کے ہاں جا کر جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسکے سردار مَفْرُوق کو نیکی کی دَعْوت پیش کی تو حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہمراہ تھے ۔   اسی طرح سَفَرِ طائف میں حضرت سَیِّدُنا زید بن ثابِت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہمراہ تھے ۔ 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! مذکورہ تمام مثالیں اگرچہ ہجرت سے پہلے کی ہیں مگر ایسا بھی نہیں کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اَطراف گاؤں میں جاکر نیکی کی دَعْوَت پیش کرنے کا سلسلہ ہجرت کے بعد تَرْک فرما دیا ہو، البتہ! یہ ضَرور ہوا کہ اس میں کچھ کمی آ گئی مگر یہ سلسلہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مَوْقُوف نہ فرمایا، مَثَلًا حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مَرْوِی  ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی



________________________________
1 -      شرح الزرقانی علی المواھب، ذکر عرض المصطفی نفسه علی ... الخ،۲ / ۷۳ ملتقطًا ومفھومًا
2 -      خصائص کبریٰ،باب ما وقع فی عرضه نفسه علی القبائل من الآیات،ا / ۳۰۰
3 -       شرح الزرقانی علی المواھب، ذکر عرض المصطفی نفسه علی ... الخ،۲ / ۷۳
4 -      سیرتِ مصطفیٰ، ص۱۴۸ بتصرف
5 -    شرح الزرقانی علی المواھب،خروجه الی الطائف،۲ / ۷۳ ملتقطًا