جواب : یوم تعطیل اعتکاف کا ایک جدول ہے جو مَدَنی قَافِلہ مَـجْلِس یا اپنے مُتَعَلِّقہ نگرانوں یا کارکردگی ذِمَّہ داران سے حاصل کیا جا سکتا ہے اسی کے مطابق ترکیب ہونا چاہئے تا کہ سیکھنے سکھانے کا عَمَل زیادہ ہو۔
سوال 10 : یوم تعطیل اعتکاف میں جَدْوَل کے مُطابِق ترکیب کرنے کے بجائے فَقَط عشر اِکٹھّا کرنے کیلئے مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کیلئے جا نا کیسا؟
جواب : عشر جمع کرنا یقیناً دعوت اسلامی کا ہی کام ہے ، جس کے ذریعے کثیر لوگ ایک اسلامی فریضے سے سبکدوش ہوتے اور کثیر ثواب پاتے ہیں۔ نیز دعوت اسلامی والے بھی اپنے مَدَنی کاموں میں اس سے فوائد حاصل کرتے ہیں اور ان کی مُعَاوَنَت بھی ہوتی ہے ۔ مگر چاہئے کہ عشر کے وَقْت ہی عشر جَمْع کیا جائے اور یوم تعطیل اعتکاف اپنے جَدْوَل کے مُطابِق ہی ہو۔
سوال 11 : یوم تعطیل اعتکاف میں دعوت اسلامی کیلئے عشر اِکٹھّا کرنے کی ترغیب دلانا کیسا؟
جواب : یوم تعطیل اعتکاف میں دعوت اسلامی (کے ہر نیک اور جائز کام ) کیلئے عشر اِکٹھّا کرنے کی بیان میں ترغیب دلائی جا سکتی ہے اور ضرورتاً پینا فلیکس بھی لگایا جا سکتا ہے ۔
سوال 12 : گاؤں دیہات میں رہنے والے اسلامی بھائی اپنی قریبی مَسْجِد میں اِعْتِکَاف کر یں یا پھر دوسرے گاؤں یا اطراف کی مَسْجِد میں یوم تعطیل اعتکاف کی ترکیب کریں؟
جواب : نگران جو سمتیں بنائے اس کے مُطابِق ترکیب کی جائے ، نگران خواہ قریبی گاؤں کا کہے یا دور کے کسی گاؤں میں جانے ، جہاں بھی بھیجے وہاں ہی ترکیب کی جائے ۔