Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
38 - 42
جواب : شہر کے اطراف میں ایسی نئی رہائشی کالونیاں جن میں مساجد نہ ہوں تو وہاں کسی بھی اَہْلِ مَحبَّت کے  گھر ، دکان یا کارخانے وغیرہ میں یومِ تعطیل اعتکاف کی ترکیب کی جا سکتی ہے ۔ 
سوال 6 : جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے جو طلبہ یوم تعطیل اعتکاف میں شِرْکَت  کر نا چاہیں ان کی کم از کم عمر کتنی ہو نا ضروری ہے ؟ 
جواب : جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے جو طلبہ یوم تعطیل اعتکاف میں شِرْکَت  کر نا چاہیں ان کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں، کم عمر بھی جا سکتے ہیں، کیونکہ اس مَدَنی کام میں رات قیام نہیں کیا جاتا، بلکہ دن ہی میں واپسی ہو جاتی ہے ۔ 
سوال 7 : یوم تعطیل اعتکاف میں خیر خواہی کی ترکیب کرسکتے ہیں یا نہیں،  اگر کریں تو کہاں سے ؟ 
جواب : مقامی اسلامی بھائیوں سے یا کسی کے گھر سے خیر خواہی کی ترکیب  کر سکتے ہیں۔ 
سوال 8 : یوم تعطیل اعتکاف کے مُقَرَّرہ اوقات میں مَسْجِد میں مَـحْفِل وغیرہ کی ترکیب ہو تو اس صورت میں کیا کیا جائے ؟ 
جواب : اس میں شرکت کی جائے اور آخر میں ملاقات کر کے انفرادی کوشش کی ترکیب کی جائے ، جبکہ باقی وَقْت کو طے شدہ جدول کے مُطابِق ہی گزارا جائے ۔ 
سوال 9 :   یوم تعطیل اعتکاف میں اگر جَدْوَل کے مُطابِق  وَقْت نہ گزارا جائے تو کیا  یوم تعطیل اِعْتِکَاف والے مدنی اِنْعَام  پر عَمَل  مانا جائے گا یا نہیں؟