Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
40 - 42
سوال13 : یوم تعطیل اعتکاف میں شہر کے اطراف  میں کتنی مَسَافَت کے گاؤں دیہات میں  جا  سکتے ہیں، تنظیمی طوپر اس کی کیا حد ہے ؟ 
جواب : یوم تعطیل اعتکاف میں شہر والے شہر میں اور گاؤں والے گاؤں ہی میں جائیں گے ، مگر نگران کابینہ یا نگرانِ کابینات یا ڈویژن مشاورت کے نگرانِ مَدَنی قَافِلہ   مجلس اگر کسی حلقہ یا علاقہ یا کسی ایک اسلامی بھائی کی ڈیوٹی خصوصی طور پر کسی گاؤں میں لگائے تو وہ مسافت نہ دیکھے بلکہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ وہاں پر سفر کرے ۔ 
سوال 14 : یوم تعطیل اعتکاف کے جَدْوَل میں کھانا کھانے کیلئے کیا کسی کے گھر جاسکتے ہیں؟ 
جواب : حَتَّی الْاِمْکَان کوشش کریں کہ اپنا کھانا ساتھ لے کر جائیں، مَثَلًا ناشتہ کر کے جائیں، دوپہر کا ساتھ لے جائیں اور رات کا آکر کھائیں، اگر کوئی اِسْلَامی بھائی دَعْوَت دے تو مسجد میں ہی منگوا کر حَتَّی الْاِمْکَان سارے جَمْع ہو کر سنّت کے مُطابِق کھائیں اور اِمام صاحب، محلے و علاقے کے اسلامی بھائیوں کو بھی اس میں شامِل کرنے کی کوشش کریں، البتہ! جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه والے اگر اپنا کھانا لے کر جائیں تو اگر وہ کھانا ان کے لئے مخصوص ہے تو غیر طالب علم نہیں کھاسکتا۔ 
سوال 15 : یوم تعطیل اعتکاف کوکیا تعطیل اِعْتِکَاف  یا فَقَط اِعْتِکَاف  کہا جاسکتا ہے ؟ 
جواب : اصطلاحات کو ہمیشہ دُرُسْت طریقے سے ہی اِسْتِعمال کرنا چاہئے ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد