یوم تعطیل اعتکاف سے متعلق چند سوال جواب
سوال 1 : یوم تعطیل اعتکاف شہر اور اطراف میں کس مَـجْلِس کے سُپُرد ہے ؟
جواب : یوم تعطیل اعتکاف شہرمیں مَـجْلِس مَدَنی قَافِلہ کے سُپُرد اور اطراف گاؤں میں فی الوقت اطراف کابینہ ذِمَّہ دار، اطراف ڈویژن ذِمَّہ دار، اطراف علاقائی ذِمَّہ دار کے سُپُرد ہے ۔
سوال 2 : مَسْجِد انتظامیہ کی طرف سے یوم تعطیل اعتکاف کی اجازت نہ ملنے کی صُورَت میں کیا ترکیب کی جائے ؟
جواب : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! اکثر عاشقانِ رسول علمائے اہلسنت دَعْوَتِ اسلامی سے بہت پیار کرتے ، تائید کرتے اور تعاون کرتے ہیں، اگر کہیں کسی غلط فہمی کی بنا پر کوئی ایسی ترکیب ہو جائے تو مَسْجِد کے باہر یا قریب ہی کسی گھر یا مدرسے میں ترکیب بنائی جا سکتی ہے ، مگر یاد رکھئے کبھی بھی کسی بھی سُنّی عالِم کی شان میں کوئی گستاخی کرنی ہے نہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہے ، کیونکہ دعوتِ اسلامی محبتوں کو پھیلانے والی اور نفرتوں کو مٹانے والی تحریک ہے ۔
سوال 3 : یوم تعطیل اعتکاف والا مدنی کام تنظیمی طور پر کس مَقْصَد کے تحت کیا جاتا ہے ؟
جواب : یوم تعطیل اعتکاف ہی نہیں بلکہ باقی تمام مدنی کاموں کا بنیادی مَقْصَد اس مَدَنی مَقْصَد کی تکمیل کا حُصُول ہے جو اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں عطا