Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
35 - 42
 کی نِیَّت کی، پھر عیدِ میلاد کے بعد پورے ماہ کے لئے رکھنے کا ذِہْن بنا اور جب ماہِ میلاد  گزرا تو منڈوانے و کٹوانے سے شرم آئی اور ہمیشہ کے لئے رکھ لی۔ اس کے بعد 1996ء کے مَدِیْنَةُ الْاَوْلِیَا ملتان شریف میں بین الاقوامی اِجْتِمَاع میں حاضری کی سَعَادَت  ملی تو واپسی پر عمامہ شریف بھی سجا لیا۔ 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے  پیارے  پیارے مَدَنی مَاحَول کی بَرَکَت  سے  نہ صِرف میری زِنْدَگی میں مَدَنی  انقلاب برپا ہوا بلکہ میرا سارا گھرانہ  ہی مَدَنی مَاحَول میں رنگ گیا، میں بہن بھائیوں میں اگرچہ سب سے چھوٹا تھا مگر اللہ پاک کے فَضْل اور مرشِد پاک کی نَظَرِ کرم سے  والِدہ صاحبہ  مرحومہ سمیت سارا خاندان عطّاری ہو گیا۔ میرے تین بھانجے مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه سے حِفْظِ قرآن کی سَعَادَت پا چکے ہیں اور ایک ابھی حِفْظ کر رہا ہے ، ان میں سے ایک مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه میں تدریس  کر رہا ہے جبکہ دوسرا دَرْسِ نظامی کرنے کے  بعد مَـجْلِس جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه میں رُکْنِ کابینہ کی حَیْثِـیَّت سے سنتوں کی خِدْمَت  میں مصروفِ عَمَل ہے ، جبکہ ایک دَرْسِ نظامی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میری دو۲ بھانجیاں بھی فارِغُ التحصیل ہونے کے بعد جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه للبنات میں  تدریس کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! میں خود بھی ڈویژن مُشَاوَرَت  کے نگران کی حَیْثِـیَّت سے مدنی  کاموں کی دُھومیں مچانے کی سَعَادَت پا رہا ہوں  اور اسے اپنے مرشد کی نَظَر کا فیضان جانتا ہوں کہ مجھے مدنی  کاموں کے بغیر کسی پل چین نہیں آتا، جس دن مدنی کام نہیں کر سکتا  اُدھورا پن اور محرومی سی مَحْسُوس ہوتی ہے ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد