Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
34 - 42
میری قِسْمَت  کا ستارہ یوں چمکا کہ ایک مرتبہ جُمُعَہ  کے مبارک دن سفید لباس میں مَلْبُوس  سر پر سبز عِمَامَہ شریف کا تاج سجائے ہوئے چند اِسْلَامی بھائی یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کیلئے ہمارے گاؤں میں تشریف لائے ، ان میں سے ایک اِسْلَامی بھائی نے مجھے بھی مَحبَّت بھرے انداز سے مَسْجِد میں آ کر اِعْتِکَاف میں شامِل ہونے کی دَعْوَت دی، لِہٰذا میں بھی اپنے چند دوستوں سمیت ان کے ساتھ شامِل ہو گیا اور خوب دِلی راحَت نصیب ہوئی، واپس جاتے ہوئے ایک اسلامی بھائی نے ہفتہ  وار اجتماع کی دَعْوَت  دی  تو ہم نے  عَرْض کی: اگر یاد رہا  تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ضَرور شِرْکَت کریں گے ۔ جمعرات کو جب میں نَمازِ مَغْرِب پڑھنے مَسْجِد  گیا  تو قریبی دکاندار نے  بتایا کہ کوئی عمامے والے اِسْلَامی بھائی آپ کو ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کی یاد دِہانی کروانے آئے تھے ، یہ سن کر میری  حیرت کی اِنْتِہا نہ رہی کہ یہ اسلامی  بھائی 2 کلو میڑ دُور سے پیدل سَفَر  کر  کے صِرف یاد دِہانی کیلئے آئے  تھے ! اور خوشی بھی بہت ہوئی کہ دَعْوَتِ اِسْلَامی والے کتنے اچھے لوگ ہیں کہ کسی دُنْیَاوِی مَقْصَد کیلئے  نہیں بلکہ  فَقَط اِجْتِمَاع کی دَعْوَت دینے آئے تھے ۔ جب ہم چار دوست ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شریک ہوئے تو  وہ اسلامی بھائی ایسے حُسْنِ اَخلاق سے پیش آئے کہ ہم تو بس دَعْوَتِ اِسْلَامی کے ہو کر رہ گئے ۔ میرا تو گویا اندازِ زِنْدَگی ہی بَدَل گیا، نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی، گانوں کی جگہ نعت شریف نے لے لی، بُرے دوستوں کی جگہ مُبَلِّغینِ دَعْوَتِ اِسْلَامی کی صُحْبَت مُیَسَّر آئی۔ رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف میں  شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَکْتُوب کی ترغیب سے 12 دن کے لئے چہرے پر داڑھی شریف سجانے