یومِ تعطیل اعتکاف کی مدنی بہار
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! تَبْلِیغِ قرآن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے تحت گناہوں سے بچنے اورنیکیوں کو عام کرنے کے لئے مَسَاجِد میں دَرْس و بیان وہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع و دیگر مَدَنی کاموں کے ساتھ ساتھ شہر کے اَطراف اور گاؤں دیہاتوں میں عِلْمِ دِیْن عام کرنے کے لئے ہفتہ وار چھٹی والے دن یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائی جاتی ہے ، اس مَدَنی کام کی بَرَکَت سے بے شُمار لوگوں کو راہِ ہِدَایَت نصیب ہوئی، کل تک جو دِین کی بُنیادی مَعْلُومَات سے ناواقِف تھے فرائض عُلُوم بھی سیکھنے سکھانے والے بن گئے ، عَمَل کے جذبے سے عاری لوگ نَمازی و پرہیزگا ر بن گئے ، حُبِّ دُنیا میں غَرْق مَحبَّتِ اِلٰہی سے سَرشار اور عِشْقِ نبی کے اسیر ہوگئے ۔ ہوٹلوں میں گھنٹوں بیٹھ کر فلمیں ڈرامے دیکھ کر زِنْدَگی کے قیمتی لمحات کو ضائع کرنے والے مَسَاجِد میں مُعْتَکِف بننے لگے ۔ آیئے ترغیب کے لئے یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کی ایک مَدَنی بَہار مُلَاحَظہ کیجئے ۔ چُنَانْچِہ،
تحصیل پتوکی (ضلع قصور، پنجاب پاکستان) کے علاقے پھول نگر کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول میں آنے سے قَبْل میں مُعَاشَرے کے عام نوجوانوں کی طرح غَفْلَت کی زِنْدَگی بَسَر کر رہا تھا اور 1994ء میں میٹرک کے امتحان کے بعد پڑھائی چھوڑ چکا تھا اور کوئی خاص کام کاج بھی نہ کرتا تھا، بلکہ سکول میں دورانِ تعلیم بُرے دوستوں کی صُحْبَت کے سَبَب صُبْح و شام گانے باجے سننا میرا اس قَدْر مَـحْبُوب مَشْغَلہ بن چکا تھا کہ میں نے ایک ریڈیو بھی خرید لیا۔ پھر 1996ء میں