٭ اَطراف / گاؤں اور کمزور شہروں / عَلاقوں کے لئے ذِمَّہ داران خصوصی وَقْت دیں۔
٭ نگرانِ کابینہ مُـخْتَلِف شہروں (ڈویژنوں) کا جَدْول بنا کر مَـجْلِسِ اَطْراف گاؤں کے ذریعے کسان اِجتماعات میں بیانات کریں اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کی خدمات سے آگاہ کر کے مزید تعاوُن کا ذِہْن دیں، نیز عملی طور پر دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی کاموں میں شُمولِیَّت کی ترغیب دِلائیں۔
٭ مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه اور جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے طلبہ، اَسَاتِذہ و ناظمین، مَـجْلِسِ اَطْراف گاؤں کے ساتھ بھرپور تعاوُن کریں مگر پڑھائی کا جَدْوَل مُتَاَثِّر نہ ہو۔
٭ متعلقہ رُکْنِ شوریٰ، مَـجْلِسِ اَطْراف گاؤں، اس شعبے سے مُتَعَلِّق تمام تنظیمی مُعَامَلات اِفْتَا مکتب میں پیش کرکے شَرْ عی رَہْنُمائی لیں۔
٭ یومِ تعطیل اِعْتِکَاف، مَدَ نی قَافِلہ و مَدَنی اِنْعَامَات کے جَدْوَل کے مُطابِق ہونا چاہئے اور فَجْر کے بعد جانے کی ترکیب ہونی چاہئے ۔
٭ دیہاتوں میں جُمُعَہ کے وَقْت مُمکِن ہو تو مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی خود راہِ خُدا میں خَرْچ کرنے کے فضائل بیان کرکے مَوْقَع کی مُنَاسَبَت سے عشر کی بھرپور ترغیب دلائیں۔
٭ اطراف / دیہاتوں کی مَسَاجِد میں بیانات کئے جائیں بعد اَزاں مَدَنی کاموں کا تَعَارُف پیش کریں، اَخراجات کی وَضَاحَت کریں اور عُشْر کی ترکیب بنائیں۔
________________________________
1 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ، ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ بمطابق 4تا7ستمبر 2014ء
2 - مدنی مذاکرہ مدنی پھول،ربیع الاول ۱۴۳۷ھ بمطابق 13دسمبر 2015ء
3 - مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،ربیع الاول ۱۴۲۷ھ بمطابق 3تا8اپریل2006ء