Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
31 - 42
٭ تمام مبلغین بیانات کریں اور یومِ تعطیل اعتکاف کی ترغیب دِلا کر اس مدنی کام کو کامیاب کرائیں، اس میں ذِمَّہ داران کی شِرْکَت اہم کردار ادا کرے گی۔  
٭ اطراف گاؤں میں کسی ایسے اسلامی بھائی کو ذِمَّہ داری دی جائے ، جو مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان، یومِ تعطیل اِعْتِکَاف، ہفتہ واراجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں گاؤں والوں کی شِرْکَت کو یقینی بنائے اور مُـخْتَلِف گاؤں میں جہاں حاجَت ہو خُدَّامُ المساجِد کے تعاون سے مَسَاجِد کی تعمیرات کی ترکیب کرے ۔ 
٭ اِجتماعات کے لئے اَطراف گاؤں جو ہمارے ملک کی 60%سے زائد آبادی ہے ، اس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ 
٭ اطراف / گاؤں کو ضمنی طور پر نہ لیا جائے بلکہ باقاعدہ ان کو ہدف پر لے کر مدنی کام کی ترکیب بنائی جائے ۔ 
٭ اَطراف کے دیہاتوں کو باقاعدہ شہر کے حلقوں میں تقسیم کیا جائے ۔ اس حلقے والے متعلقہ گاؤں میں ہر ہفتے چھٹی کے دن جانے کی ترکیب بنائیں۔ 
٭ اَطراف گاؤں کی مَـجْلِس اِسْلَامی بھائیوں کو اِجْتِمَاع (ہفتہ واراجتماع / مدنی مذاکرے )  میں لانے کے اِنتظامات، ان کے ساتھ سَفَر اور اِجْتِمَاع کے بعد مسلسل ان سے رابطہ رکھنے کی ترکیب کرے ۔ 



________________________________
1 -    مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،جمادی الاولیٰ ۱۴۲۷ھ بمطابق جون2006ء
2 -    مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،رجب المرجب ۱۴۳۷ھ بمطابق 9 تا 13اپریل 2016ء
3 -     مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،شوال المکرم ۱۴۲۹ھ بمطابق 5، 6 اکتوبر 2008ء