کے جملہ مدنی کاموں کیلئے مُـخْتَلِف اَجناس حاصِل کی جا سکتی ہیں۔ جس کیلئے عُشر کی ادائیگی کے فضائل اور نہ دینے کی وعیدوں پر مُشْتَمِل دَرْس و بیان اور مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کا مَطْبُوعَہ رِسَالَہ عُشْر کے احکام کو یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف کے دوران گاؤں دیہاتوں میں تقسیم کرنے کی ترکیب بنائی جا سکتی ہے ۔
(14) محبتوں میں اِضافے کا ذریعہ
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف شہری اور دیہی علاقے کے رہنے والوں کے درمیان محبتوں میں اِضافے کا بھی ایک بَہُت بڑا ذریعہ ہے کہ شہر کی مَصْرُوف زِنْدَگی میں رہنے والوں کو ایک دِن اطراف گاؤں کے عاشقانِ رسول کے ساتھ رہنے کااور دیہات کے رہنے والے عاشقانِ رسول کو اپنے شہری اسلامی بھائیوں سے کچھ سیکھنے کا بھرپور مَوْقَع ملے گا۔ بِلا شبہ یہ ایک ایسا دِینی ومذہبی رشتہ ہے جس کی فضیلت کے مُتَعَلِّق حضرتِ سَیِّدُنا ابو مالک اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: بے شک اللہ کریم کے ایسے بندے بھی ہيں جن کا شُمار اَنۢبِیَا عَلَیْہِمُ السَّلَام میں ہوتا ہے نہ شُہَدا میں، بلکہ اَنۢبِیَائے کرام و شہدائے عِظام خود بروزِ قِیامَت ان کے مَقام و مرتبہ اور اللہ کریم سے ان کے قُرب پر رَشْک کریں گے ۔ ایک دیہاتی شخص نے عَرْض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! یہ کون لوگ ہوں گے ؟ اِرشَاد فرمایا: یہ مُـخْتَلِف علاقوں کے لوگ ہوں گے اور ایک روایت میں ہے کہ وہ مُـخْتَلِف قبائل سے تَعَلّق
________________________________
1 - معجم کبیر،۲ / ۳۸۲،حدیث:۳۳۵۷