صدائے مدینہ کی ترکیب بنائی جا سکے گی، مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان کی ترکیب بھی مَضْبُوط ہوگی۔ مُـخْتَلِف مدنی کورسز کے لئے اسلامی بھائی تیّار ہوں گے ۔ جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے داخلوں کیلئے عاشقانِ رسول کی ایک اچھی تعدادملے گی، ہفتہ وار اِجْتِمَاع و مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کے لئے گاؤں دیہات سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے شرکائے اجتماع کی تعداد میں خوب اضافہ ہو گا۔ اعتکاف کے لئے کثیرعاشقانِ رسول ملیں گے ، اسی طرح نئے نئے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کو شش کر کے ان کو مدنی قافلوں میں سفر کیلئے تیّار کرنے کا مَوْقَع ملے گا وغیرہ وغیرہ۔
(12) دعوتِ اسلامی کی تشہیر کا ذریعہ
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف دَعْوَتِ اِسْلَامی کی تشہیر کا بھی ایک ذریعہ ہے ، کیونکہ جب شہر کے کمزور علاقوں یا اطراف گاؤں میں جا کر ہفتہ وار یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائی جائے گی تو وہاں کے لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے قریب ہونے کا موقع ملے گا اور ان کے لئے یہ مَدَنی مَاحَول اپنانا آسان ہو گا۔
(13) مدنی عطیات کے حصول کا ذریعہ
گاؤں دیہات کے لوگ چونکہ عام طور پر کھیتی باڑی کرتے ہیں اور مُـخْتَلِف فصلیں کاشت کرتے رہتے ہیں، مگر عِلْمِ دِین سے دُوری کے سَبَب عُشر کی ادائیگی کے مُتَعَلِّق کچھ زیادہ مَعْلُومَات نہیں ہوتیں۔ لِہٰذا یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف کی بَرَکَت سے ان لوگوں کو عُشْر کی اَدائیگی کا ذِہْن دے کر دَعْوَتِ اسلامی کے جامعاتُ المدینہ و مدارسُ المدینہ ودعوتِ اسلامی