Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
27 - 42
 (10)   جنّت کی بشارت پانے کا ذریعہ 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف میں چونکہ شہر کے اَطراف اور گاؤں دیہات میں جا کر نیکی کی دَعْوَت پیش کرنا ہوتی ہے ، لِہٰذا عام مسلمانوں سے خندہ پَیشانی سے مُلَاقَات کرنے وغیرہ کا بھی بھرپور مَوْقَع ملتا ہے اور ایک رِوایَت میں اپنے مسلمان بھائی سے ملنے کے لئے شہر سے باہَر اطراف میں جانے والے کے لئے جنت کی بَشَارَت ہے ۔ جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا اَنَسْ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ دو۲ عالَم کے مالِک و مختار باذنِ پروردگار، مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: کیا میں تم کو  نہ بتاؤں کہ کون کون جَنّت میں جائے گا؟ ہم نے عَرْض کی: یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ضرور بتایئے ۔ اِرشَاد فرمایا: نبی جَنّت میں جائے گا، صِدّیق جَنّت میں جائے گا اور وہ شخص بھی جو مَحْض اللہ پاک کی رِضا کے لئے اپنے کِسی مسلمان بھائی سے ملنے شَہر کے مُضافات میں جائے ۔ 
 (11)  مدنی کا موں کی مضبوطی کا ذریعہ
مَدَنی مَرْکَز کے دئیے گئے طریقۂ کار کے مُطابِق یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَافپر پابندی سے عَمَل کریں گے تو نہ صِرف مَدَنی مَقْصَد (یعنی مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلَاح کی کوشِش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ) کے حُصُول میں کامیابی ملے گی بلکہ اطراف گاؤں میں دیگر مدنی کام بھی خوب مَضْبُوط ہوں گے ، مَثَلًاوہاں کیمَسَاجِد میں مَدَنی دَرْس کاسلسلہ شروع ہوگا، 



________________________________
1 -    معجم اوسط،من اسمه احمد،۱ / ۴۷۲،حديث:۱۷۴۳