تُو کمر بستہ رہا کر خدمتِ اسلام پر راہِ مولیٰ میں جو آفت آئے اس پر صبر کر
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(9) فارغ وقت کو کارآمد بنانے کا ذریعہ
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! زِنْدَگی بے حد مُـخْتَصَر ہے ، گزرا وَقْت تا قِیامَت واپس نہ آئے گا اور جو وَقْت مل گیا سو مل گیا، آئندہ ملنے کی اُمّید ایک دھوکا ہے ، فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی ہے : پانچ۵ چیزوں کو پانچ۵ سے پہلے غنیمت جانو (1) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے (2) صِحَّت کو بیماری سے پہلے (3) مالداری کو تنگدستی سے پہلے (4) فُرْصَت کو مَشْغُولِیَّت سے پہلے اور (5) زندَگی کو موت سے پہلے ۔ چُنَانْچِہ ہفتہ وار چھٹی کو سارا دن سو کر یا دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگانے اور فُضُولیات میں صَرْف کرنے کے بجائے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ یوم تعطیل اِعْتِکَاف میں گزاریئے کہ آج اگر ہم نے اپنی قیمتی لمحات کو فضولیات میں ضائع کردیا تو آخِرَت میں سوائے حَسْرَت و اَفْسَوس کے کچھ ہاتھ نہ آئے گا، جیسا کہ حضور تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے : اَہْلِ جنّت کو کسی چیز کا اَفْسَوس نہ ہوگا سوائے اُس گھڑی کے جو (دنیا میں) اللہ پاک کے ذِکر کے بِغیر گزَر گئی۔
کچھ نیکیاں کمالے جلد آخِرت بنالے کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زندَگی کا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - وسائل بخشش(مرمّم)،ص۶۹۹
2 - مستدرک للحاکم،۴۷-کتاب الرقاق،نعمتان مغبون فیھما…الخ،۵ / ۴۳۵،حدیث:۷۹۱۶
3 - معجم کبیر،بقیة الميم من اسمه معاذ، جبیر بن نفیر ... .الخ،۸ / ۴۲۴،حدیث:۱۶۶۰۸
4 - وسائل بخشش،(مرمم) ص،۱۷۸