Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
25 - 42
 کیوں نہ ہو۔ یہاں تک کہ مُتَکَبِّر شخص مریضوں اور بیماروں کے پاس بیٹھنے سے بھی بھاگتا ہے ۔ لِہٰذا یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف میں جب خود چل کر دوسروں کے پاس جائیں گے تو یقیناً تکبُّر کی کاٹ ہو گی اور عاجِزی پیدا ہو گی۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
عُجب و تکبُّر اور بچا حُبِّ جاہ سے 	آئے نہ پاس تک رِیا یا ربّ مصطَفٰے 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 (8)  صبر پر اجر 
یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف میں چُونکہ لوگوں کے پاس جا کر نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں ان کی طرف سے بسا اَوقات ایسی باتیں بھی سننا پڑتی ہیں جو نفس پر گِراں گزرتی ہیں مثلاً کسی کو نیکی کی دعوت پیش کی جائے تو جواب ملتا ہے :  ٭ کچھ دیر بعد آئیے گا، ابھی تو کام کا وَقْت ہے ٭ ابھی فُرْصَت نہیں کسی اور کے پاس جائیے ٭ ہم تو نَماز پڑھتے ہیں، آپ ان کو دَعْوَت دیں جو نہیں پڑھتے ۔ چُنَانْچِہ اس قسم کی مشکلات پر حُسْنِ اَخْلاق کا مُظاہَرہ کرتے ہوئے صَبْر کر کے اَجرِ عظیم کے مُسْتَحِق بنیئے اور دل میں یہ تَصَوُّر جما لیجئے کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر بھی تکلیفیں آئیں، راہ میں کانٹے بچھائے گئے اور طائف میں پَتّھر برسائے گئے مگر پھر بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دیتے رہے ۔ 



________________________________
1 -     احیاء علوم الدین، کتاب ذم الکبر و العجب، بیان اخلاق المتواضعین ... الخ، ٣ / ٤٣٤
2 -      احیاعلوم الدین، کتاب ذم الکبر و العجب، بیان اخلاق المتواضعین ... الخ، ٣ / ٤٣٥
3 -     وسائِلِ بخشش(مرمّم)،ص ۱۳۲