Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
23 - 42
اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی مَسْجِد بھرو اور مَسْجِد بناؤ تحریک ہے ، لِہٰذا یومِ تعطیل اِعْتِکَاف بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور یہ مَدَنی کام بھی مَسَاجِد کی آبادکاری کا ہی ذَرِیْعَہ ہے کیونکہ جن علاقوں میں یہ مَدَنی کام مَضْبُوط ہوگا وہاں مَسَاجِد آباد ہوں گی، نمازیوں کی تعداد میں اِضافہ ہو گا اور درس و بیان، سنّتیں و آداب سیکھنے سکھانے کا سلسلہ ہوگا تو  ان کی رونقیں بحال ہوں گی۔ 
مسجدیں آباد ہوں اور سنتیں بھی عام ہوں	فیض کا دریا بہا دو سرورا داتا پیا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 (5) گناہوں سے بچنے کا ذریعہ
یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف نیکیاں کمانے اور گناہوں سے بچنے کا بھی ایک ذَرِیْعَہ ہے ، جتنی دیر اِعْتِکَاف کی نِیَّت سے مَسْجِد میں رہیں گے ، عِلْمِ دین سیکھنے سکھانے اور آخِرَت کے مُتَعَلِّق غور و فِکْر کا مَوْقَع بھی ملے گا۔ چُنَانْچِہ حضرت سیِّدُنا ابو دَرْدَا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرمایا کرتے کہ (آخِرَت کے مُعَامَلات میں )  لمحہ بھر غور و فِکْر کر نا ساری رات کی (نَفْل)  عِبَادَت سے بہتر ہے ۔ 
 (6) نیکیاں کمانے کا ذریعہ 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! حضرتِ سَیِّدُنا ابوہُریرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِ ی ہے کہ



________________________________
1 -    وسائل بخشش(مرمّم)،ص۵۳۵
2 -     الزھد لابی داود، من خبر ابی الدرداء،ص۱۹۲،حدیث:۲۰۹