Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
20 - 42
کر دیں اور بعد میں پوچھ گچھ بھی رکھیں۔ 
”یوم تعطیل اعتکاف“ کے چودہ حروف کی نسبت سے اس مدنی کام کے 14 فضائل و فوائد 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکَاف میں شہر کے اَطراف ( یعنی شہر کے نئے اور کمزور علاقوں) اور گاؤں دیہاتوں وغیرہ میں جا کر نیکی کی دَعْوَت پیش کی جاتی ہے ، سُنّتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ان کو متعارف کروایا جاتا ہے ، عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کرنے کا مَدَنی ذِہْن دِیا جاتا ہے ، یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکَاف کے چند فضائل و فوائد یہ ہیں: 
 (1)  نفل اعتکاف کی سعادت پانے کا ذریعہ
 اس مدنی کام میں چونکہ عِلْمِ دین سیکھنے سکھانے کی نِیَّت سے مَسْجِد میں ٹھہرنا ہوتا ہے ، لِہٰذا شرکا اِسْلَامی بھائی یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکَاف کی بَرَکَت سے نَفْل اِعْتِکَاف کا ثواب پانے کی سَعَادَت حاصِل کرسکتے ہیں کہ جس کے مُتَعَلِّق اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں:  مَذْھَبِ مُفتٰی بِہٖ پر (نَفْل) اِعْتِکَاف کیلئے روزہ شَرْط نہیں اور ایک سَاعَت کا بھی ہو سکتا ہے جب سے (مَسْجِد میں ) داخِل ہو باہَر آنے تک (کے لئے ) اِعْتِکَاف کی نِیّت کرلے ، اِنتِظارِ نَماز و اَدائے نَماز کے ساتھ اِعْتِکَاف کا بھی ثواب پائے گا۔ 



________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہ،۵ / ۶۷۴