(12منٹ) نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان ہو۔ بیان کے بعد مدنی دورہ کی ترکیب کی جائے ۔
٭ عصر تا مغرب درس: اِس دوران فیضانِ سنّت اور بیاناتِ عطّاریہ وغیرہ سے درس دیا جائے ۔ آخر میں چند منٹ سنّتیں اور آداب سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جائے ۔
٭ بعدِ مغرب اعلان وبیان: مغرب کے بعدبیان کی ترکیب ہو، اس کے بعد انفرادی کوشش (12منٹ) کی جائے ، جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیں اور نام لکھیں، اسی طرح مقامی اسلامی بھائیوں کو 12مدنی کاموں کا ذِہْن دیں بِالْخُصُوص مدنی درس شروع کرنے کی ذمّہ داری دیں۔
٭ یومِ تعطیل اعتکاف کااختتام: جس جگہ ہیں اگر وہاں سے گھر / جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه قریب ہے تو واپسی کی ترکیب کرلیں اور اگردُور ہو تو نمازِ عشا باجَمَاعَت ادا فرما کر واپسی کی ترکیب بنائیں۔
٭ نوٹ: یومِ تعطیل اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائی جس وقت مَسْجِد میں پہنچیں، اس وَقْت کے مُطابِق جَدْوَل پر عَمَل فرمائیں۔
٭ یومِ تعطیل اعتکاف میں جَدْوَل پر عَمَل کرنے کے لئے کتاب ’’نیک بننے اور بنانے کے طریقے ‘‘ سے رَاہ نُمائی لی جائے ۔
٭ مغرب کے بیان کیلئے کتاب نیک بننے اور بنانے کے طریقے سے مدد لی جا سکتی ہے ۔
نوٹ: ٭ جمعہ / ظہر تا مَغْرِب یا عَصْر تا مَغْرِب (جہاں جیسی صُورَت ہو) بھی اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائی جا سکتی ہے ٭ شہر مُشَاوَرَت کے نگران، حلقہ مُشَاوَرَت کے نگرانوں کے سُپُرد ایک ایک گاؤں