Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
17 - 42
٭ جدول اور اعلانات کی دُہرائی اور مدنی مشورے کا حلقہ (30: 09 تا 00: 10) :  اس حلقے میں 5منٹ تِلاوَت ونعت اور باقی 25منٹ میں جَدْوَل اور اِعلانات کی دُہرائی اور مدنی مشورے کا حلقہ لگایا جائے ، (اسی دوران مدنی انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے جائیں )  یومِ تعطیل اِعْتِکَاف میں نگران اسلامی بھائی جَدْوَل کی دُہرائی خود ہی کرے ، شرکا سے صرف ایک ایک کام پر مَدَنی مشورہ کیا جائے ۔ 
٭ مدنی مقصد کا بیان (00: 10تا 30: 10) :  اس حلقے میں ابتدائی 19منٹ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل سے بیان اور آخری11منٹ   میں12 مدنی کاموں میں سے کسی ایک مدنی کام پر ذِہْن بنایا جائے ۔ 
٭ انفرادی عبادت و مختصرنیکی کی دعوت کا حلقہ (30: 10تا 00: 11) : (19منٹ)  اس حلقے میں تلاوتِ قرآن، ذِکْرُ اللہ، درود شریف وغیرہ کی ترکیب بنائی جائے ۔ اس میں مُطَالَعَہ بھی کرسکتے ہیں، انفرادی عبادت کے بعد نگران اسلامی بھائی مختصر نیکی کی دعوت یاد کروائے ، اگر یہ کسی کو یاد ہو تو اسے انفرادی کوشش کیلئے ترغیبات یاد کروائی جائیں۔ 
٭ انفرادی کوشش کا حلقہ (00: 11تا 00: 12) :  (12منٹ)  نگران اسلامی بھائی انفرادی کوشش کا طریقہ کار سکھائے اور عملی طریقہ کرکے دکھائے ، پھر  اسلامی بھائی باہر جاکر مُـخْتَلِف جگہوں پر انفرادی کوشش فرمائیں اور  اسلامی بھائیوں کو ہاتھوں ہاتھ مَسْجِد میں لانے کی ترکیب بنائیں، اسی دوران کچھ اسلامی بھائی مَسْجِد میں12مدنی کاموں پر ایک دوسرے کا ذِہْن بنائیں۔ اسی وَقْت میں بااثر شخصیات مَثَلًا علما، مشائخ، چوہدری، وڈیروں