٭ نَمازِ جُمُعَہ کے بعد مقامی لوگوں کے درمیان مَدَنی حلقے کی ترکیب کی جائے ۔
٭ طَلَبۂ کِرام جہاں بھی یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کے لئے جائیں تو انہیں مَدَنی قافلے کی صُورَت میں بھیجا جائے ۔
٭ ناشتہ جامعۃ المدینہ میں، دوپہر کا کھانا ساتھ لے جائیں اوررات کا واپس آکر کھا لیں۔
٭ جامعۃ المدینہ میں 12مدنی کاموں کے ذِمہ داراورمتعلقہ نگرانِ مشاورت باہمی مشورے سے پیشگی ہی اسکا جدول بنا لیں اور اس سے متعلقہ تمام لوازمات (مَثَلًا سائیکل / موٹرسائیکل / گاڑی کا اِنتظام / سفری اخراجات وغیرہ) پہلے سے پورے کر لئے جائیں تاکہ وَقْت کی بچت کے ساتھ ساتھ زیادہ تنظیمی فوائد بھیلئے جا سکیں۔
٭ شرکائے یومِ تعطیل اِعْتِکَاف واپسی پر کارکردگی فارم ضرور پُر کریں۔
٭ ہفتہ وار یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کے لئے حتی الامکان ایک ہی مقام رکھا جائے ۔
٭ ہر ہفتے چھٹی کے دن، ہر نِگرانِ حلقہ مُشَاوَرَت، نِگرانِ علاقہ / شہر مُشَاوَرَت کے مَشورے سے شہر کے نئے علاقوں میں صبح 9: 26سے مغرب کے بیان تک یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائیں۔
٭ ہدف: فی حلقہ، شرکا: کم ازکم 5اسلامی بھائی۔
٭ نوٹ: یومِ تعطیل اِعْتِکَاف شہر میں مدنی قافلہ مجلس اوراطراف میں مجلس اطراف گاؤں کے سُپُرد ہے ۔
یوم تعطیل اعتکاف کا جدول
تنظیمی طور پر یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کا جَدْوَل کچھ یوں ہے :