Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
15 - 42
 مُشَاوَرَت کے مشورے سے شہر کے اطراف یا کسی گاؤں میں جُمُعَہ تا عَصْر یاعَصْر تا مَغْرِب مَسْجِد میں اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائیں۔ 
یومِ تعطیل اعتکاف کے چند مدنی پھول
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِعْتِکَاف کی نِیَّت سے اللہ پاک کی رضا حاصِل کرنے کے لئے مَسْجِد میں ٹھہرے رہنا بھی ایک عظیم عِبَادَت ہے ، لہٰذا دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اَطراف یا شہر کے نئے یا ایسے علاقے جہاں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کم ہویا وہاں نیامدنی کام شروع کرنا ہو، وہاں حسبِ موقع (جہاں جس دن چھٹی ہو )  جُمُعَہ یا اتوار کو مَسْجِد میں یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کی ترکیب ہوتی ہے ۔ چُنَانْچِہ اس مَدَنی کام کی مَضْبُوطِی کے لئے دَرْج ذیل مَدَنی پھول مُلَاحَظہ فرمائیے :      
٭ یومِ تعطیل اِعْتِکَاف میں کم از کم 5اور زیادہ سے زیادہ 10شرکا ہوں اگر 10سے زیادہ اسلامی بھائی ہو جائیں تو یومِ تعطیل اعتکاف کی 2مقامات پرترکیب کر لی جائے ۔ 
٭ علاقوں سے جو اسلامی بھائی اَطراف یا شہر کے نئے علاقوں میں یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کے لئے جائیں، اِن کے ساتھ جَامِعَةُالْـمَدِیْنَه کے طَلَبۂ کِرام کوبھی تنظیمی تَربِیَّت کے لئے بھیجا جائے ۔ 
٭ اگر جُمُعَہ کے دن یومِ تعطیل اِعْتِکَاف ہو تو جُمُعَہ سے قَبْل بھی مَدَنی دورہ کی ترکیب کی جائے ۔