Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
14 - 42
 کے طریقے پر عَمَل کرتے ہوئے پندرھویں (15ویں) صَدی کی عظیم عِلْمی و رُوحانی شَخْصِیَّت، شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت، بانِیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شہروں میں نیکی کی دَعْوَت کو ہی عام نہیں کیا بلکہ اَطراف اور گاؤں دیہات میں بسنے والوں پر بھی خصوصی تَوَجُّہ دی۔ 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! اطراف گاؤں میں قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے کے لئے دَعْوَتِ اِسْلَامی کے تحت کثیر تعداد میں مدارس المدینہ قائم ہیں، جن میں مدنی منے اور مدنی منیاں ہی قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ نہیں ہو رہیں بلکہ بڑی عمر کے اسلامی بھائی اور اِسْلَامی بہنیں بھی مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَهبالغان و بالغات  میں شِرْکَت کی بَرَکَت سے دُرُسْت تَلَـفُّظ کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سیکھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عاشقانِ رسول دَعْوَتِ اِسْلَامی کے 12 مَدَنی کاموں کی بھی خوب دھوم مچانے میں مصروف ہیں، انہی 12مدنی کاموں میں سے یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکَاف بہت ہی اہمیت کا حامل مدنی کام ہے ، جس کا مَقْصُود شہر اور گاؤں دیہاتوں / گوٹھوں  میں رہنے والوں تک چھٹی کے دن نیکی کی دَعْوَت پہنچانا اور انہیں عِلْمِ دِین کی دولت سے مالا مال کرنا ہے ۔ 
یومِ تعطیل اعتکاف کیا ہے ؟ 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکَاف 12 مَدَنی کاموں میں سے ساتواں اور ہفتہ وار پانچ۵ مدنی کاموں میں سے دوسرا مَدَنی کام ہے ، تنظیمی طور پر اس سے مُراد یہ ہے کہ ہر ہفتے چھٹی کے دن (جمعہ / اِتوار)  ہر نگرانِ حلقہ مُشَاوَرَت، نگرانِ علاقہ /  شہر