Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
12 - 42
 بزرگانِ دین اور اِشَاعت عِلْمِ دین 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بعد ہمارے دیگر بُزُرْگانِ دِیْن رَحِمَہُمُ اللّٰہُالْمُبِین نے بھی اس سلسلے کو یونہی جاری رکھا جیسا کہ اِبْتِدَا میں حضرت سَیِّدُنا احمد زینی دَحْلان مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالْقَوِی کے بارے میں بیان ہوا ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے بھی بعینہٖ وہی کام کئے جو اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عہدِ خِلَافَت میں سر اَنْجَام دئیے تھے ، آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی طرح اور بھی بَہُت سے بُزُرْگانِ دِیْن ایسے ہیں، جنہوں نے گاؤں دیہات میں جا کر عِلْمِ دین کی شَمْع  کو  خوب روشن فرمایا اور بعض بُزُرْگانِ دِیْن تو اسی غَرَضْ  سے گھر بار چھوڑ کر اطراف گاؤں میں جا کر قیام بھی فرمایا کرتے تھے جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنااِبْنِ شِہاب زُہری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مُتَعَلِّق مَرْوِی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  دیہاتیوں کوزیورِ عِلْم سے آراستہ کرنے کی غَرَضْ سے ان کے ہاں قِیام کیا کرتے تھے ۔ 
اِشَاعَتِ عِلْم کیلئے گاؤں دیہات میں جانا کیسا؟ 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یقیناً کسی کے ذِہْن میں یہ وسوسہ آ سکتا ہے کہ کیا اِشَاعَتِ عِلْمِ دِین کے لئے کسی گاؤں دیہات میں جانا ضَروری ہے ؟ تو آئیے اس کا جواب حُجَّةُ الْاِسلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی مَشْہُور کتاب اِحْیاءُ العُلوم سے جانتے ہیں، چُنَانْچِہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جب شہروں کا یہ حال ہے کہ اس میں رہنے 



________________________________
1 -     حلية الاوليا،ذكر طبقة من تابعی المدينة ... .الخ،الزهری،۳ / ۴۱۶،الرقم:۴۴۷۶