Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
7 - 54
وُضو کا طریقہ(حنفی)
	  کعبۃُ اللہ شریف کی طرف منہ کر کے اُونچی جگہ بیٹھنا مستحَب ہے۔ وُضو کیلئے نیّت کرنا سنّت ہے، نیّت نہ ہو تب بھی وضو ہو جا ئے گامگر ثواب نہیں  ملے گا۔ نیّت دل کے ارادے کو کہتے ہیں  ،دل میں  نیّت ہوتے ہوئے زَبان سے بھی کہہ لینا افضل ہے لہٰذا زبان سے اِس طرح نیّت کیجئے کہ میں  حُکمِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ بجا لانے اور پاکی حاصل کرنے کیلئے وُضو کر رہا ہوں  ۔ بسمِ اللہکہہ لیجئے کہ یہ بھی سنّت ہے ۔بلکہ بسمِ اللہِ وَالحمدُ لِلّٰہ کہہ لیجئے کہ جب تک باوُضو رہیں  گے فِرشتے نیکیاں  لکھتے رہیں  گے۔  ۱   ؎   اب دونوں  ہاتھ تین تین بارپَہنچوں  تک دھوئیے، (نل بند کرکے ) دونوں  ہاتھوں  کی اُ نگلیوں  کا خِلال بھی کیجئے ۔ کم از کم تین تین بار دائیں  بائیں  اُوپر نیچے کے دانتوں  میں  مِسواک کیجئے اور ہر بارمِسواک کو دھولیجئے۔ حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمدبن محمد بن محمد غزالی علیہ رَحْمَۃُاللہِ الوالی فرماتے ہیں  : ’’مسواک کرتے وقت نَماز میں  قراٰنِ مجید کی  قِراء َت(قِرا۔ئَ ت) اور   ذِکرُ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے مُنہ پاک کرنے کی نیّت کرنی چاہئے۔‘‘    ۲    اب سیدھے ہاتھ کے تین چُلّو پانی سے( ہر بار نل بند کرکے) اس طرح تین کُلّیاں  کیجئے کہ ہر بارمُنہ کے ہر پرزے پر (حلق کے کَنارے تک ) پانی بہ جائے ،اگر روزہ نہ ہو تو غَرغَرہ بھی کرلیجئے۔ پھر سیدھے ہی ہاتھ کے تین چُلّو (اب ہر بار آدھا چُلّو پانی کافی ہے ) سے ( ہر بار نل بند کرکے) تین بار ناک میں  نرم گوشت تک پانی چڑھائیے اور اگر روزہ نہ ہو تو ناک کی جڑ تک پانی پہنچائیے، اب(نل بند 

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
   ۱   اَلْمُعْجَمُ الصَّغیر لِلطَّبَرَانِی ج۱ص۷۳حدیث  ۱۸۶              ۲ ؎  ؎   اِحیاءُ الْعُلوم ج۱ص۱۸۲