Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
53 - 54
ولادت میں آسانی کا نُسخہ (مریم بی بی کا پھول)
         مریم بی بی کا پھول ۱؎  دردزہ(بچے کی ولادت کا درد) شروع ہونے پر کسی کھلے برتن یا ڈبے میں پانی میں ڈال دیا جائے تو جیسے جیسے تر ہوتا جائے گا یہ کھلتا جائے گا اور اَللّٰہُ ربُّ العِزّت  کی عنایت سے مریم بی بی کے پھول کی بَرَکت سے بچے کی ولادت میں آسانی ہوتی ہے۔
بغیر آپریشن ولادت ہوگئی(مریم بی بی کے پھول کا فائدہ)
     دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ کے ایک مدرِّس مَدَنی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میرے دوسرے بچّے کی ولادت کا دن تھا ،میرے بچّوں کی امّی اَسپتال کے مخصوص کمرے (لیبر روم)میں جاچکی تھیں، کچھ ہی دیر بعد مجھے مَدَنی مُنّے کی ولادت کی خوشخبری ملی ۔اَسپتال کی انتظار گاہ میں ایک شخص سے ملاقات ہوئی تو اُس نے باتوں باتوں میں مریم بی بی کے پھول کا ذِکر کیا تومیرے دریافت کرنے پر اُس نے بتایا کہ اگر دردِ زہ(بچے کی ولادت کا درد) شروع ہونے پر اس سُوکھے پھول کوکسی کھلے برتن یا ڈبے میں پانی میں ڈال دیا جائے تو جیسے جیسے تر ہوتا جائے گا یہ کھلتا جائے گا اور اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بچے کی ولادت میں آسانی ہوتی ہے ۔ پھر کم وبیش دو سال کے بعد جب تیسرے بچے کی ولادت کامَرحَلہ آیا تو لیڈی ڈاکٹر نے میرے بچّوں کی امّی 
مــــــــــــــــــــــــــدینہ
       ۱ ؎  : اسے’’ مریم بوٹی‘‘ اور’’ مریم کا پنجہ ‘‘بھی کہتے ہیں ،پنجے کی شکل خشک حالت میں ہوتی ہے ۔ پنساری (دیسی دواؤں) کی دکان سے ملنا ممکن ہے مکّے مدینے میں مقامی عورتیں اور بچّے زمین پر رکھ کر چیزیں بیچتے ہیں اور ان کے پاس بھی مل سکتا ہے،اس کی خاصیَّت اور برکت سے واقف عاشقانِ رسول وہاں سے تبرکاً وطن لاتے اور دوسروں کو تحفۃً پیش کرتے ہیں۔ جس کودیں اُس کو استعمال کا طریقہ سمجھانا ضَروری ہے۔ کم پرانا ہوتو زیادہ بہتر ہے۔