میں صَرف (یعنی خرچ)و استِعمال کریں، دوسرے بیکارمحض مال ضائِع کریں خغسلِ میِّت سکھانے کے لیے مُردے کو نہلایا او راُسے غسل دینے کی نیّت نہ کی وہ بھی پاک ہو گیا اور زِندوں پر سے بھی فرض اُتر گیا کہ فِعل بِالقصد کافی ہے، ہاں بے نیّت ثواب نہ ملے گا۔
یا ربِّ مصطفٰے عَزَّ وَجَلَّ!ہمیں اِسراف سے بچتے ہوئے شرعی وضو کے ساتھ ہر وقت باوضو رہنا نصیب فرما۔ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
باوضو مرنے والا شہید ہے
فرمانِ مصطَفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم:اگر تم ہمیشہ باوضو رہنے کی استطاعت رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ ملکُ الموت جس بندے کی روح حالت وضو میں قبض کرتا ہے اُس کیلئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج ۳ ص ۲۹ حدیث ۲۷۸۳)
غم مدینہ ، بقیع ،
مغفر ت اوربے حساب
جنّت الفردوس میں
آقا کے پڑوس کاطالب
۵ذُوالحجۃ الحرام
01-10-2014
یہ رِسالہ پڑھ کر دوسرے کودے د یجئے
شادی غمی کی تقریبات ،اجتماعات ،اَعراس اور جلوسِ میلاد وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مَدَنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیّتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دُکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے، اخبار فروشوں یا بچّوں کے ذَرِیعے اپنے مَحَلّے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنّتوں بھرا رسالہ یا مَدَنی پھولوں کاپمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔