Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
54 - 54
کو ذِہنی طور پر آپریشن کے ذَرِیعے ولادت کے لئے تیّار رہنے کا کہا ، مجھے مریم بی بی کے پھول کا خیال آیا تو میں نے پنساری(دیسی دواؤں) کی دکان سے مریم بوٹی حاصل کرلی اور جب وقتِ ولادت قریب آیا تو اُسے پانی میں ڈال دیا ، اللہ تَعَالٰی کے کرم سے بغیر آپریشن مَدَنی مُنّی  کی ولادت ہوگئی ۔ ایک عرصے بعد چوتھے بچّے پر بھی ڈاکٹر نے آپریشن کنفرم کردیا لیکن میں نے دیگر اَورادو وظائف (جو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’ گھریلو علاج ‘‘میں موجود ہیں)کے ساتھ ساتھ مریم بوٹی کا بھی استعمال کیا ،یوں ایک بار پھر بغیر آپریشن مَدَنی منی کی ولادت ہوگئی ۔ اس کے کم وبیش دو سال بعد جب پانچویں بچے کی ولادت متوقع تھی تو ہم نے اپنے گھر کے قریبی اَسپتال میں رُجوع کیا ، وہاں بھی ڈاکٹر نے میڈیکل رَپورٹس اور اپنے تجرِبے کی روشنی میں آپریشن کا ہی کہا ، میں نے کوشش کرکے رقم کا بھی انتظام رکھا اور اَورادو وظائف کے ساتھ ساتھ وقتِ ولادت قریب ہونے پر مریم بوٹی بھی کھلے منہ والے ڈبے میں پانی میں ڈال دی ، ڈاکٹر نے بغیر آپریشن ولادت کے لئے کافی کوشش کے بعد آپریشن کے لئے رقم جمع کروانے کا بولا کہ اب آپریشن کے علاوہ چارہ نہیں اور آپریشن کا انتظام شروع کردیا، رقم بینک میں تھی میں اَسپتال کے قریبی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکال لایا اور کاؤنٹر پر جمع کروا دی ، لیکن آپریشن سے پہلے ہی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عطا سے تندرست و توانا مَدَنی مُنّا پیدا ہونے کی خوش خبری مل گئی ۔ مریم بوٹی کے استعمال کا میں نے چار یا پانچ اسلامی بھائیوں کو مشورہ دیااُن میں سے کئی ایک کو ڈاکٹر نے آپریشن کا بول رکھا تھا ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  ان کے یہاں بھی بغیر آپریشن ولادتیں ہو گئیں ۔