Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
5 - 54
باوُضو سونے کی فضیلت
	حدیثِ پاک میں  ہے: باوُضو سونے والا روزہ رکھ کر عبادت کرنے والے کی طرح ہے ۔				        (کَنْزُ الْعُمّال ج۹ص۱۲۳حدیث۲۵۹۹۴)
با وُضُو مرنے والا شہید ہے 
        مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا:بیٹا! اگر تم ہمیشہ باوُضو رہنے کی اِستِطاعت رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ ملکُ الموت جس بندے کی روح حالتِ وُضو میں  قبض کرتا ہے اُس کیلئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔   (شُعَبُ الْاِیمان ج ۳ ص ۲۹ حدیث ۲۷۸۳)
  میرے آقا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرحمٰنفرماتے ہیں  :ہمیشہ باوُضو رہنا مُستحَب ہے ۔
مُصیبتوں  سے حفاظت کا نسخہ
اللہ عَزَّ وَجَلَّنے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے فرمایا: ’’اے موسیٰ !اگر بے وُضو ہونے کی صورت میں  تجھے کوئی مصیبت پہنچے تو خود اپنے آپ کو ملامت کرنا۔‘‘  (شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۲۹رقم۲۷۸۲)’’ فتاوٰی رضویہ‘‘ میں  ہے :ہمیشہ باوُضُو رہنا اسلام کی سُنَّت ہے۔
				              (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱ص۷۰۲)
احمد رضا کے ساتھ حروف کی نسبت سے
ہر وقت باوضو رہنے کے سات فضائل
ٍٍٍٍ	میرے آقا امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرحمٰنفرماتے ہیں  : بعض