Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
47 - 54
کسی اور استعمال میں لیجئے۔ 
{10}پھل،کپڑے ،برتن اورفرش بلکہ چائے کا کپ یا ایک چمچ بھی دھوتے وقت نیز نل  کھول کر اِس قَدر زِیادہ غیر ضَروری پانی بہانے کاآج کل رَواج ہے کہ حُسّاس اور دل جلے آدمی سے دیکھا نہیں جاتا !!!اے کاش !      ع:
 شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مِری بات
 {11}اکثرمسجدوں، گھروں، دفتروں ، دوکانوں وغیرہ میں خوامخواہ دن رات بتّیاں جلتی A.C اور پنکھے چلتے رہتے ہیں ، ضَرور ت پوری ہوجانے کے بعدبتّیاں، پنکھے اورA.C. اور کمپیوٹر وغیرہ بند کردینے کی عادت بنائیے ،ہم سبھی کو حسابِ آخرت سے ڈرنا اور ہر معامَلے میں اِسراف سے بچتے رہنا چاہئے۔
 {12}استنجا خانے میں لوٹا استعمال کیجئے کہ فوارے سے طہارت کرنے میں پانی بھی زِیادہ خرچ ہوتاہے اور پاؤں بھی اکثر آلود ہ ہوجاتے ہیں ۔ہر ایک کو چاہئے کہ ہر بارپیشاب کرنے کے بعد ایک لوٹا پانی لے کر W.C.کے کناروں پر تھوڑا سا بہائے پھر قدرے اوپر سے( مگر چھینٹوں سے بچتے ہوئے) بڑے سوراخ میں ڈال دیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بدبو اور جراثیم کی افزائش میں کمی ہوگی۔’ ’’فلش ٹینک‘‘ سے صفائی میں پانی بہت زِیادہ صَرف ہوتا ہے ۔
{13} نل سے قطرے ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِسکا حل نکالئے ورنہ پانی ضائع ہوتا رہے گا۔بسا اوقات مساجِد و مدارِس کے نل ٹپکتے رَہتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا !اِنتظامیہ کو اپنی ذِمّہ داری سمجھتے ہوئے اپنی آخِرت کی بہتری کیلئے فوراً کوئی ترکیب کرنی چاہئے۔