{4}نل کے مقابلے میں لوٹے سے وُضو کرنے میں پانی کم خَرچ ہوتا ہے جس سے ممکن ہو وہ لوٹے سے وُضو کرے ،اگر نل کے بِغیر گزارا نہیں تو مُمکِنہ صورت میں یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ جن جن اَعضاء میں آسانی ہو وہ لوٹے سے دھولے ۔نل سے وُضو کرنا جائز ہے ،بس کسی طرح بھی اِسراف سے بچنے کی صورت نکالنی چاہئے ۔
{5} مِسواک ،کُلّی ،غَرغَرہ ،ناک کی صفائی،داڑھی اور ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مسح کرتے وقت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو یوں اچّھی طرح نل بند کرنے کی عادت بنائیے ۔
{6}باِلخصوص سردیوں میں وُضو یاغسل کرنے نیز برتن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہا دینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لینے کی ترکیب بنائیے۔
{7}ہاتھ یا منہ دھونے کیلئے صابون کا جھاگ بنانے میں بھی پانی احتیاط سے خرچ کیجئے ۔ مَثَلاً ہاتھ دھونے کیلئے چُلّو میں پانی کے تھوڑے قطرے ڈال کر صابون لیکر جھاگ بنایا جاسکتا ہے اگر پہلے سے صابون ہاتھ میں لے کر پانی ڈالیں گے تو پانی زِیادہ خرچ ہوسکتا ہے۔
{8}استِعمال کے بعد ایسی صابون دانی میں صابون رکھئے جس میں پانی بالکل نہ ہو ،پانی میں رکھ دینے سے صابون گُھل کر ضائِع ہوگا ۔ہاتھ دھونے کے بیسن کے کناروں پر بھی صابون نہ رکھا جائے کہ پانی کی وجہ سے جلدی گُھل جاتا ہے۔
{9}پی چکنے کے بعد گلاس میں بچا ہوا پانی پھینک دینے کے بجائے دوسرے کو پلا دیجئے یا