نہیں کرتا ۔‘‘ (اَز اِفاداتِ فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱ص۷۶۵۔۷۷۰)
"یار ب اسراف سے بچا" کے چودہ حروف کی نسبت
سے اسراف سے بچنے کیلئے 14 مدنی پھول
{1} آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف کیا ہے ،اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش شروع کیجئے ۔
{2}غور وفکر کیجئے کہ ایسی صورت مُتعیَّن(یعنی مقرَّر) ہوجائے کہ وُضو اور غسل بھی سنّت کے مطابِق ہو اور پانی بھی کم سے کم خرچ ہو ۔اپنے آپ کو ڈرائیے کہ قِیامت میں ایک ایک ذرّے اور قطرے قطرے کا حساب ہوناہے ۔اللّٰہتبارَکَ وَتَعالٰی پارہ 30 سُوْرَۃُ الزّلْزَالآیت نمبر 7اور8میں ارشاد فرماتا ہے:
فَمَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾ وَ مَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾
ترجَمَۂ کنزالایمان: تو جو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا اورجو ایک ذرّہ بھر بُرائی کرے اسے دیکھے گا۔
{3} وُضو کرتے وقت نل احتِیاط سے کھولئے ،دَورانِ وُضو مُمکنہ صورت میں ایک ہاتھ نل کے دستے پر رکھئے اور ضَرورت پوری ہونے پر بار بار نل بند کرتے رہئے ۔