Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
41 - 54
پر وُضو کرکے دوسرے کودِکھاناسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ثابت ہے ۔ مُبلّغین کو چاہئے کہ اِ س حدیثِ پاک پر عمل کرتے ہوئے بِغیراِسراف کے صِرف حسبِ ضَرورت پانی بہاکر تین تین بار اَعضاء دھوکر وُضو کرکے اسلامی بھائیوں کو دکھائیں۔  بِلا ضَرورتِ شرعی کوئی عُضْوْ چار بار نہ دُھلے اِس کاخیال رکھا جائے،پھر جو بخوشی اپنی اِصلاح کروانا چاہے وہ بھی وُضو کرکے مُبلِّغ کو دِکھائے اوراپنی غَلَطیاں دور کروائے۔ دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسُول کی صحبت میں یہ مَدَنی کام اَحسن طریقے پر ہوسکتا ہے ۔دُرُست وُضو کرنا ضَرور ضَرور ضَرور سیکھ لیجئے ۔صرف ایک آدھ بار وُضو کا طریقہ پڑھ لینے سے صحیح معنوں میں وُضو کرنا آجائے یہ بَہُت مشکل ہے ، بار بارمَشق کرنی ہوگی۔وُضو سیکھنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی جاری کردہ  V.C.Dبنام: ’’وضو کا طریقہ ‘‘ دیکھنا انتہائی مفید ہے ۔
مسجِد اور مدرَسے کے پانی کا اِسراف 
	مسجِد و مدرَسے وغیرہ کے وُضو خانے کا پانی ’’وقف‘‘ کے حکم میں ہوتا ہے ۔اِس پانی اور اپنے گھر کے پانی کے اَحکام میں فَرق ہوتاہے۔جو لوگ مسجِد کے وُضو خانے پر    بے دردی کے ساتھ پانی بہاتے ہیں بلکہ وُضو میں بِلا ضَرورت فَقَط غَفلت یاجَہالت کے سبب تین سے زائد مرتبہ اَعضا ء دھوتے ہیں وہ اِس مُبارَک فتوے پر خوب غور فرمائیں ،خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ سے لرزیں اور توبہ کریں ۔چُنانچہمیرے آقا اعلٰی حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،