Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
35 - 54
{6}  معذور کو ایسا عُذر ہو کہ جس کے سبب کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں تو اگر ایک دِرہم سے زیادہ ناپاک ہو گئے اور جانتا ہے کہ اتنا موقع ہے کہ اسے دھو کر پاک کپڑوں سے نَماز پڑھ لوں گا تو پاک کر کے نَماز پڑھنا فرض ہے اور اگر جانتا ہے کہ نَماز پڑھتے پڑھتے پھر اتنا ہی ناپاک ہو جائے گا تو اب دھونا ضَروری نہیں ۔ اِسی سے پڑھے اگرچِہ مُصلّٰی بھی آلُودہ ہو جائے تب بھی اس کی نَماز ہو جائے گی۔			(بہارِ شریعت ج۱ص۳۸۷)
 ( معذور کے وضو کے تفصیلی مسائلفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجَہ    جلد4صَفحَہ367  تا375 ،بہارِ شریعت جلد1صَفحَہ385تا387سے معلوم کرلیجئے )
 سات مُتَفَرِّقات 
	{1} پیشاب ،پاخانہ ،مَنی ،کیڑا یا پتھری مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں تو وُضو جاتا ر ہے گا۔(عالَمگیری ج۱ص۹) {2}  مرد یا عورت کے پیچھے سے معمولی سی ہوا بھی خارِج ہوئی وُضو ٹوٹ گیا۔ مرد یا عورت کے آگے سے ہوا خارِج ہوئی وُضو نہیں ٹوٹے گا ۔ (ایضاً،بہارِ شریعت ج۱ص۳۰۴){3} بے ہوش ہو جانے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے۔ (عالمگیری ج ۱ ص۱۲){4} بعض لوگ کہتے ہیں کہ خِنزیر کا نام لینے سے وُضو ٹو ٹ جا تا ہے یہ غَلَط ہے {5} دَورانِ وُضو اگر رِیح خارج ہویا کسی سبب سے وُضو ٹوٹ جائے تو نئے سِرے سے وُضو کرلیجئے پہلے دُھلے ہوئے اَعضاء بے دُھلے ہو گئے۔ (ماخوذ اَزفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۱ ص ۲۵۵ )  {6} قراٰنِ پاک یااُس کی کسی آیت کویا کسی بھی زبان میں قراٰن پاک کاترجَمہ ہواُس کو