Brailvi Books

وُضو کا طریقہ (حنفی)
32 - 54
 {9}باورچی خانہ ،غسل خانہ، بیتُ الخلاء کا فرش،کھلا صحن، چھت ،مسجد کا وضو خانہ اور جہاں جہاں پانی بہانے کی ضَرورت پڑتی ہے ان مقامات کے فرش کی ڈَھلوان (slope) معمار جو بتائے اُس سے بِلا جھجک ڈیڑھ گُنا (مَثَلاً وہ دو انچ کہے تو آپ تین انچ) رکھوائیے ۔مِعمار تو یِہی کہے گا کہ آپ فکر مت کیجئے ایک قطرہ بھی پانی نہیں رُکے گا اگر آپ اِس کی باتوں میں آ گئے  تو ہوسکتا ہے ڈھلوان برابر نہ بنے لہٰذااُس کی بات پر اعتماد نہیں کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کا فائدہ آپ خود ہی دیکھ لیں گے کیو ں کہ مُشاہَدہ یہی ہے کہ اکثر فرش وغیرہ پر جگہ جگہ پانی کھڑا رَہ جاتا ہے۔ 
 جن کا وُضو نہ رہتا ہو اُن کیلئے 6 اَحکام 
{1} قطرہ آنے ،پیچھے سے رِیح خارِج ہونے، زَخم بہنے ،دُکھتی آنکھ سے بوجہِ مَرَض آنسو بہنے، کان ،ناف،پِستان سے پانی نکلنے ، پھوڑے یا ناسُور سے رَطوبَت بہنے اور دست آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اگر کسی کو اس طرح کا مرض مسلسل جاری رہے اور شُروع سے آخِر تک پورا ایک وقت گزر گیا کہ وُضو کے ساتھ نَمازِ فرض ادا نہ کر سکا وہ شَرعاًمعذور ہے، ایک وُضو سے اُس وقت میں جتنی نَمازیں چاہے پڑھے ۔اس کا وُضو اُس مَرَض سے نہیں ٹوٹے گا۔(بہارِ شریعت ج۱ص۳۸۵، دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ج۱ص۵۵۳)اِس مسئلے کو مزید آسان لفظوں میں سمجھانے کی کوشِش کرتا ہوں ۔ اِس قسم کے مریض اور مریضہ اپنے معذورِشَرعی ہونے نہ ہونے کی جانچ اس طرح کریں کہ کوئی سی بھی دو فرض نَمازوں کے درمیانی وَقت میں کوشِش