"یارسولِ خدا" کے نو حروف کی نسبت
سے وضو خانے کے 9 مدنی پھول
{1} ممکِن ہو تو اِسی رِسالے کے پیچھے دیئے ہوئے نقشے سے رہنمائی حاصِل کرکے اپنے گھر میں وُضو خانہ بنوائیے۔
{2}(معمار کے دلائل سُنے بغیر) دئیے ہوئے نقشے کے مطابِق بنے ہوئے گھریلو وُضو خانے کے بالائی ( یعنی پاؤں رکھنے والے ) فرش کی ڈھلوان (slope) دو انچ رکھئے ۔
{3} اگر ایک سے زِیادہ نل لگوانے ہوں تو دو نلوں کے درمیان 25 اِنچ کا فاصِلہ رکھئے ۔
{4} وُضو خانے کی ٹونٹی میں حسبِ ضَرورت کپڑا یاپلا سٹک کی نپل لگالیجئے ۔
{5}اگر پائپ دیوار کے باہَر سے لگوائیں تونشست گاہ ضرورتاً ایک یا دو انچ مزید دور کرلیجئے ۔
{6}بہتر یہ ہے کہ کچّا کام کرواکر ایک آدھ باراُس پر بیٹھ کر یا وُضو کرکے ا چّھی طرح دیکھ لینے کے بعد پختہ کروائیے ۔
{7} وضو خانے یا حمّام وغیرہ کے فرش پر ٹائلز لگوانے ہوں تو کھر دَ ر ے (Slip Resistance Tiles ) لگوائیے تا کہ پھسلنے کا خطرہ کم ہو جائے ۔
{8} پاؤں رکھنے کی جگہ کاسِرا(یعنی کَنارا) اور اس کی ڈھلان کے کم از کم دو دو انچ حصّے پر ٹائلز نہ ہو بلکہ وہ حصّہ سیمنٹ سے کھردر۱ اور گول بنوائیے تاکہ ضرورتاً پاؤں رگڑ کرمیل چھڑایا جا سکے۔