رہنمائی حاصِل کیجئےخ ڈَبلیو سی( W.C.) میں پانی سے استنجا کرنے کی صورت میں عموماً دونوں پاؤں کے ٹخنوں کی طرف چھینٹے آتے ہیں لہٰذا فراغت کے بعد احتیاطاً پاؤں کے یہ حصّے دھولینے چاہئیں ۔
وُضو خانہ بنوا نے کا طریقہ
ایک نل کے گھریلووُضو خانے کی کل مساحت یعنی لمبائی ساڑھے بِیالیس اِنچ اور چوڑائی پونے انچاس اِنچ، اُونچائی زمین سے پونے چودہ اِنچ،اس کے اوپر مزیدساڑھے سات اِنچ اونچی نشست گاہ (SEAT) جس کا عرض (یعنی چوڑائی)ساڑھے بتّیس اِنچ اور لمبائی ایک سِرے سے دوسرے سِرے تک یعنی زینے کی مانند ، اِس نشست گاہ اور سامنے کی دیوار کا درمیانی فاصِلہ25 اِنچ ،آگے کی طرف اس طرح ڈھلوان (slope) بنوائیے کہ نالی ساڑھے سات اِنچ سے زِیادہ نہ ہو ، پاؤں رکھنے کی جگہ قدم کی لمبائی سے معمولی سی زِیادہ مَثَلاً کل سوا گیارہ اِنچ ہو اور اِس ساری جگہ کا اگلا حصّہ ساڑھے چار اِنچ کھردرا رکھئے تاکہ رگڑ کر پاؤں کا میل (خصوصاً سردیوں میں ) چھڑایا جاسکے ۔ L(ایل) یا u(یو)ساخت کا ’’مکسچر نَل‘‘ نالی کی زمین سے 32انچ اوپر ہو،نل کی ترکیب اِس طرح رکھئے کہ پانی کی دھار ڈھلوان (slope)پر گرے اور آپ کیلئے دانتوں کے خون وغیرہ نَجاست سے بچناآسان ہو۔ حسبِ ضَرورت ترمیم کرکے مساجِد میں بھی اِسی ترکیب سے وُضو خانہ بنوایا جاسکتا ہے ۔ نوٹ: اگر ٹائلز لگوانی ہوں تو کم از کم ڈھلوان میں سفید رنگ کی لگوائیے تاکہ مسواک کرنے میں اگر دانتوں سے خون آتا ہو تو تھوک وغیرہ میں نظر آجائے۔